وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈاکٹر ایل مروگن نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تیسری میعاد کے 100 دنوں کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی


بنیادی ڈھانچہ، زراعت، خواتین کو بااختیار بنانے اور ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور غریبوں کے لیے 15 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

حکومت کے 100 روزہ پلان میں تمل ناڈوکی اہم حصولیابی: وندے بھارت ٹرینیں، بندرگاہ کی توسیع، اور سیمی کنڈکٹر مشن سمیت دیگرشعبوں میں

Posted On: 18 SEP 2024 2:50PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تیسری میعاد کے 100 دنوں کی کامیابیوں پر ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے خطاب کیا۔

. https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y4BA.jpg

جامع ترقی کے لیے 15 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

یہ بڑی کامیابیاں قوم کو وکست بھارت کے وژن کی طرف لے جا رہی ہیں۔ "صرف 100 دنوں کے اندر، بنیادی ڈھانچے، زراعت، خواتین کی ترقی، اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی)، درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور غریبوں کی ترقی میں 15 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔" وزیرموصوف نے یہ بھی بتایا کہ زراعت، دیہی علاقوں، شاہراہوں، ریلوے، فضائی رابطے اور بندرگاہوں کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

زراعت کو مضبوط بنانا اور خواتین کو بااختیار بنانا

خاص طور پر، زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ کے ساتھ، ان 100 دنوں کے دوران بنیادی ڈھانچے میں 3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ڈاکٹر مروگن نے بتایا، "کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو 5فیصدسے بڑھا کر 12.7فیصدکر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ، پی ایم-کسان اسکیم کی 17ویں قسط سے 20,000 کروڑ روپے 9.3 کروڑ کسانوں کو تقسیم کیے گئے ہیں"۔ مزید برآں، ان پہلے 100 دنوں کے دوران ملک بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے 3 کروڑ مکانات بھی منظور کیے گئے ہیں۔

تمل ناڈو کا سنگ میل: وندے بھارت ٹرینیں، بندرگاہوںمیں سرمایہ کاری، اور ٹیکنالوجی کی ترقی

ڈاکٹر ایل مروگن نے بتایا کہ تمل ناڈو میں ان 100 دنوں کے اندر وزیر اعظم کے ذریعہ دو وندے بھارت ٹرینوں- ایک چنئی سے ناگرکوئل اور دوسری مدورائی سے بنگلورتک- کی منظوری دی گئی ہے اور افتتاح کیا گیا ہے ۔

ٹوٹیکورین میں، ایک نئے ٹرمینل پورٹ نے 100 دن کے منصوبے کے حصے کے طور پر 7,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے، اور ایف ایم چینل کی توسیع کے تحت 11 نئے شہروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ تمل ناڈوسیمی کنڈکٹر مشن میں بھی ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو ملک کی تکنیکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ماہی پروری کے شعبے میں نئے ایکوا پارک قائم کیے جا رہے ہیں۔

صرف 100 دنوں میں یہ کامیابیاں معاشرے کے تمام طبقات کو بااختیار بنانے پر توجہ دینے کے ساتھ، تمام شعبوں میں تیز رفتار ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  (

95



(Release ID: 2056221) Visitor Counter : 16