وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیراعظم نے سالگرہ کی نیک خواہشات پیش کرنے کے لیے صدرجمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ کا شکریہ ادا کیا


وزیر اعظم نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جس نے ان کی سالگرہ پر اپنی خواہشات کا اظہار کیا

Posted On: 17 SEP 2024 8:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سالگرہ کی نیک خواہشات پیش کرنے کے لیے صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر جمہوریہ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

"عزت مآب @rashtrapatibhvn جی، آپ کی نیک خواہشات کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ! آپ کی حوصلہ افزارہنمائی خود مختار اور ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم کرنے میں بہت حوصلہ افزائی کرنے والا ہے۔ ملک اور باشندوں کے تئیں ہم اپنی ذمہ داروں کی تکمیل میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔

نائب صدر جمہوریہ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

"میں آپ کی  نیک خواہشات کا شکر گزار ہوں، وی پی جگدیپ دھنکھڑ جی۔ مختلف امور پر آپ کی رہنمائی اور بصیرت کی بھی  میں قدر کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جس نے ان کی سالگرہ پر اپنی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے سالگرہ کی نیک خوہشات پیش کیں۔ یہ پیار مجھے لوگوں کے لیے مزید محنت کرنے کی بے پناہ طاقت دیتا ہے۔

 

وزیر اعظم نے ایکس پوسٹ میں کہا؛

لوگوں کی طرف سے اتنی گرمجوشی اور عزت حاصل کرنے پر ممنون ومشکور ہوں۔

میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ یہ پیار مجھے لوگوں کے لیے مزید محنت کرنے کی بے پناہ طاقت دیتا ہے۔

یہ وہ موقع ہے جب ہماری تیسری مدت کے ایک سو  دن مکمل ہو رہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ پچھلے 100 دنوں میں عوام کے مفاد اور ترقی پر مبنی فیصلوں کے ایک تسلسل کی نشان دہی کی گئی ہے جو وکشت بھارت کی تعمیر کی ہماری کاوشوں کو تقویت بخشیں گے۔

آج بہت سے لوگوں نے سماجی خدمت کی کاوشوں میں حصہ لیا ہے۔ میں ان کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کی کاوشوں کی ستائش کرتا ہوں۔’’

******

U.No: 50

ش ح۔ح ن۔ج ا                                         

 



(Release ID: 2055935) Visitor Counter : 20