وزارت اطلاعات ونشریات
ای۔ سنے پرمان میں ’’رسائی خدمات کے معیارات‘‘ کے ماڈیول کا کامیابی کے ساتھ نفاذ
فیچر فلمیں * سماعت سے محروم اور بصارت سے محروم ہر ایک کے لیے کم از کم ایک رسائی خدمات فیچر فراہم کریں گی
Posted On:
16 SEP 2024 1:28PM by PIB Delhi
طے شدہ ٹائم لائن یعنی 15 ستمبر 2024 کے مطابق ، ای۔سنے پرمان میں ’’رسائی خدمات کے معیارات‘‘ ماڈیول کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا چکا ہے۔ درخواست کنندگان سماعت اور بصارت سے محروم افراد کے لیے ضروری رسائی خدمات فیچرز کے ساتھ اب اپنی فلمیں داخل کرا سکتے ہیں، جیسا کہ رہنما خطوط میں بیان کیا گیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ان رہنما خطوط کے نفاذ کے لیے 15 ستمبر 2024 کی تاریخ مقرر کی تھی۔
نئے رہنما خطوط اور بہتر رسائی خدمات معیارات
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے سنیما دیکھنے کے تجربے کو دیویانگ جنوں کے لیے مزید مبنی بر شمولیت اور قابل رسائی بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ آفس میمورنڈم مورخہ 15 مارچ 2024 کے توسط سے وزارت نے نئے رہنما خطوط جاری کیے تھے جن کا مقصد سماعت اور بصارت سے محروم افراد کے لیے سنیماہالوں میں فیچر فلموں کی عوامی نمائش کے لیے رسائی خدمات معیارات کو بہتر بنانا تھا۔
یہ رہنما خطوط ان فلموں کے لیے ہیں جنہیں تجارتی مقاصد کے تحت سنیماہالوں/ فلم تھیٹروں میں عوامی نمائش کے لیے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کے ذریعہ سرٹیفائی کیا گیا ہو۔ تمام تر فیچر فلمیں جنہیں ایک سے زیادہ زبوں میں سرٹیفائی کیا جانا ہے، ان کے لیے سماعت اور بصارت سے محروم افراد میں ہر ایک کے لیے کم از کم ایک رسائی خدمات فیچر یعنی کلوزڈ کیپشننگ/ اوپن کیپشننگ اور آڈیو ڈسکرپشن فراہم کرنی ہوگی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:10973
(Release ID: 2055345)
Visitor Counter : 41
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam