امور داخلہ کی وزارت
حکومت نے انڈمان اور نکوبار جزائر کی راجدھانی پورٹ بلیئر کا نام تبدیل کر ’’سری وجئے پورم‘‘ رکھنے کا فیصلہ کیا
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے اس تاریخی فیصلے کا اعلان کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ویژن سے متاثر ہو کر، قوم کو نوآبادیاتی نقوش سے نجات دلانے کے لیے، ہم نے آج پورٹ بلیئر کا نام بدل کر ’’سری وجئے پورم‘‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
’سری وجئے پورم‘ نام ہماری جدو جہد آزادی اور اس میں انڈمان اور نکوبار کے تعاون کی عکاسی کرتا ہے
انڈمان اور نکوبار جزائر ہماری جدوجہد آزادی اور تاریخ میں ایک بے مثال مقام رکھتا ہے
چول سلطنت میں بحری اڈے کا کردار ادا کرنے والا یہ جزیرہ آج ملک کی سلامتی اور ترقی کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے
Posted On:
13 SEP 2024 6:18PM by PIB Delhi
حکومت نے انڈمان اور نکوبار جزائر کے دارالحکومت پورٹ بلیئر کا نام تبدیل کر "سری وجئے پورم" رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے اس تاریخی فیصلے کا اعلان کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر داخلہ نے کہا؛قوم کو نوآبادیاتی نقوش سے آزاد کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن سے متاثر ہو کر، آج ہم نے پورٹ بلیئر کا نام بدل کر "سری وجئے پورم" رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب کہ اس سے پہلے کا نام نوآبادیاتی وراثت رکھتا تھا، سری وجئے پورم ہماری جدوجہد آزادی میں حاصل کی گئی فتح اور اس میں انڈمان اور نکوبار جزائر کے منفرد کردار کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈمان اور نکوبار جزائر ہماری جدوجہد آزادی اور تاریخ میں بے مثال مقام رکھتے ہیں۔ جزیرے کا علاقہ جو کبھی چول سلطنت کے بحری اڈے کے طور پر کام کرتا تھا آج ہماری ا سٹریٹجک اور ترقی کی خواہشات کے لیے ایک اہم اڈہ بننے کے لیے تیار ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں نیتا جی سبھاش چندر بوس جی کے ذریعے سب سے پہلے ترنگا پھہرانے کی میزبانی کی تھی ۔ سیلولر جیل میں ویر ساورکر جی اور دیگر آزادی پسندوں کے ذریعے ملک کی آزادی کے لئے جدوجہدکی گئی تھی ۔
***
(ش ح –ف خ )
U. No. 10894
(Release ID: 2054787)
Visitor Counter : 51
Read this release in:
English
,
Khasi
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam