امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور باہمی تعاون کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو جاری رکھتے ہوئے وزارت داخلہ ملک میں ایک محفوظ سائبر اسپیس بنانے کے لیےپرعزم ہے
انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر ( آئی 4 سی)نے سائبر کے اعتبار سے محفوظ ملک بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں
مرکزی وزیر داخلہ نے مشہوراداکار جناب امیتابھ بچن کا سائبر کے اعتبار سے محفوظ بھارت کی تعمیر کے مشن کو تیز کرنے میں ان کی فعّال شمولیت کا شکریہ ادا کیا ہے
مشہوراداکارجناب امیتابھ بچن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آئی 4 سی ملک میں سائبر جرائم کو روکنے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے
مشہور اداکارجناب امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی درخواست پر اس مہم میں شامل ہوئے ہیں
Posted On:
11 SEP 2024 3:16PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرداخلہ اور باہمی تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ملک میں ایک محفوظ سائبر اسپیس بنانے کا تہیہ کر رکھاہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے'ایکس' پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر ( آئی 4 سی) نے اس سمت میں کئی اقدامات کیے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے مشہور اداکار جناب امیتابھ بچن کا سائبر کے اعتبار سے محفوظ بھارت کی تعمیر کے مشن کو تیز کرنے میں ان کی فعّال شمولیت کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔
سرکردہ اداکار جناب امیتابھ بچن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک اور دنیا میں بڑھتا سائبر کرائم ایک تشویشناک معاملہ ہے۔ وزارت داخلہ کے ماتحت انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر سائبر کرائم پر قابو پانے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ جناب بچن نے مزید کہا کہ وہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی درخواست پر اس مہم میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لیے ہم سب کو ایک ساتھ آناچاہیے۔ہماری تھوڑی سی چوکسی اور احتیاط ہمیں سائبر مجرموں سے بچا سکتی ہے۔
******
ش ح۔م ب۔ش
U-NO.10775
(Release ID: 2053767)
Visitor Counter : 43
Read this release in:
Telugu
,
Khasi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam