صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
امرت ادیان کل اساتذہ کے لیے خصوصی طور پر کھلارہے گا
Posted On:
04 SEP 2024 5:42PM by PIB Delhi
امرت ادیان کل (5 ستمبر 2024) یوم اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کے لیے خصوصی طور پر کھلا رہے گا۔ اساتذہ راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 35 سے، نارتھ ایونیو روڈ کے قریب آ سکتے ہیں۔ ان کی سہولت کے لیے سینٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے گیٹ نمبر 35 تک ایک مفت شٹل بس سروس بھی دستیاب رہے گی۔
امرت ادیان موسم گرما کا سالانہ ایڈیشن، 2024 عوام کے لیے 16 اگست سے 15 ستمبر 2024 تک، صبح 10:00 بجےسے شام 6:00 بجے تک(آخری اندراج – شام 5:15 بجے) پیر کو چھوڑ کر کھلا ہے۔
امرت ادیان میں داخلہ مفت ہے۔ یہاں آنے کے خواہش مند افراد اپنا سلاٹ راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ (https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/) پر آن لائن بک کر سکتے ہیں۔ پیدل آنے والے افراد گیٹ نمبر 35 کے باہر رکھے گئے سیلف سروس کیوسک کے ذریعے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔
اب تک، 1.5 لاکھ سے زیادہ افراد امرت ادیان کے موسم گرما کے سالانہ ایڈیشن، 2024 کے دوران امرت ادیان کا دورہ کر چکے ہیں۔ یہاں آنے والے افراد کو ماحولیات کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے بیج سے متعلق ایک پیپر دیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع ۔ن ا۔
U- 10547
(Release ID: 2051855)
Visitor Counter : 55