وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے برونئی کےبادشاہ سلطان حاجی حسن البلقیہ کے ساتھ میٹنگ کی
Posted On:
04 SEP 2024 12:11PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج بندر سیری بیگوان میں استنا نور ایمان پہنچ گئے ہیں جہاں ان کابرونئی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ نے گرم جوشی سے استقبال کیا ۔
وزیر اعظم نے برونئی کے سلطان کا مدعو کر نے کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ہندوستان کی اعلیٰ قیادت کو برونئی میں مدعو کیا جانا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دوطرفہ اعتماد کی عکاس ہے ۔انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ان کا دورہ ‘ایکٹ ایسٹ پالیسی’کو مستحکم کرنے کیلئے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔یہ اب اپنے دس برس مکمل کر چکا ہے دونوں لیڈروں نےوسیع شراکت داری کیلئے دوطرفہ تعلقات کے ارتقاء کاخیرمقدم کیا ۔دونوں لیڈروں نے اپنی دوطرفہ بات چیت کے دوران بہت سے موضوعات جیسے دفاع ،تجارت وسرمایہ کاری ،غذائی تحفظ ، تعلیم ، توانائی ، خلائی ٹکنالوجی ، صحت ، صلاحیت سازی ،ثقافت کے ساتھ عوام سے عوام کے رابطے جیسے موضوعات پر تبادلہ ٔ خیال کیا ۔دونوں لیڈروں نےآئی سی ٹی ، فن ٹیک ، سائبر سیکورٹی ،جدید اور ابھرتی ٹکنالوجیز اور قابل تجدید توانائی غیرہ کے شعبے میں مشترکہ طور پر کام کرنےاور اسے بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم مودی اور برونئی کے بادشاہ نے علاقائی اور گلوبل مسائل پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا ۔دونوں لیڈروں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور اس کی تصریحات کی مذمت کی ۔دونوں لیڈروں نے باہمی مفادات کے شعبوں میں مل کر کام کرنے اور آسیان –ہندوستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ۔ برونئی کے سلطان نے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے آسیان سینٹر کی میزبانی میں برونئی دارالسلام کی کوششوں کیلئے ہندوستان کی مدد کی بھی تعریف کی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اوربرونئی میں نقل وحمل اور انفوکمیونیکیشن کے وزیر پینگران داتو شمہرے پینگران داتو مصطفی کے ذریعہ ٹیلی میٹری ، ٹریکنگ اور ٹیلی کمانڈ اسٹیشن برائے سٹیلائٹ اور لانچ وہیکلز کے آپریشن میں امداد کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط اور تبادلہ کیا گیا۔
سلطان حاجی حسن البلقیہ نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا ۔
دونوں لیڈروں کے درمیان ہوئی بات چیت سےآج ہندوستان اور برونئی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید استحکام ملے گا ۔وزیر اعظم نے برو نئی بادشاہ کو ہندوستان آنے کی دعوت دی ۔ وزیر اعظم کا برونئی کا تاریخی دورہ ‘انڈیا ایکٹ ایسٹ پالیسی اور انڈو پیسفک وژن کو مزید فروغ ملے گا ۔
****
U.No:10522
ش ح۔م ایچ
(Release ID: 2051725)
Visitor Counter : 44
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam