مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی او ٹی نے ‘ٹیلی مواصلات (ایڈمنسٹریشن آف ڈیجیٹل بھارت ندھی) ضابطہ ، 2024’ کو نوٹیفائی کیا


اس کا مقصد ٹیلی مواصلات ایکٹ 2023 کے سیکشن 24(1) کے تحت قائم ڈیجیٹل بھارت ندھی اقدام کے انتظام اور نفاذ کو بڑھانا ہے

نئے ضابطے ڈیجیٹل کنیکٹوٹی کو آگے بڑھانے اور معاشرے کے تمام طبقات میں ٹیلی مواصلات خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں

’’ڈیجیٹل طور پر مربوط بھارت اور آتم نر بھر ٹیلی کام سیکٹر کی تعمیر کی طرف پیش قدمی ’’: مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا

Posted On: 02 SEP 2024 9:29AM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات  ایکٹ، 2023 (2023 کا 44)، ‘ٹیلی مواصلات  (ایڈمنسٹریشن آف ڈیجیٹل بھارت ندھی) ضابطہ ، 2024' کے تحت ضابطے کا پہلا سیٹ، حکومت ہند کی وزارت مواصلات، ٹیلی مواصلات  نمبر  جی ایس آر  میں حکومت ہند کے نوٹیفکیشن کے بموجب 530 (ای)  مورخہ 20 اگست 2024 کو ہندوستان کے گزٹ میں شائع کیا گیا تھا ۔ اس کے لیےضابطے کا مسودہ 4 جولائی 2024 کو 30 روزہ عوامی مشاورت کے لیے شائع کیا گیا تھا۔

انڈین ٹیلی گراف ایکٹ، 1885 کے تحت بنائے گئے یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ کو اب ٹیلی مواصلات ایکٹ، 2024 کے سیکشن 24(1) کے تحت ڈیجیٹل بھارت ندھی کا نام دیا گیا ہے، اور یہ اب نئے شعبوں پر توجہ دیے گا۔ جنہیں بدلتے ہوئے  تکنیکی دور میں ڈیجیٹل بھارت ندھی کی مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

مواصلات کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نےایکس پر ایک تبصرہ میں نئے ضابطے کو ٹیلی کام خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے اور اس کے نتیجے میں  وکست بھارت @ 2047 بننے کے ہندوستان کے مشن کو تقویت دینے کے حکومت کے عزم کا عکاس بتایا۔

 یہ ضابطے  منتظم  کواختیارات اور افعال فراہم کرتے ہیں، جو ڈیجیٹل بھارت ندھی کے نفاذ اور انتظامیہ کی نگرانی کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔ضابطے ڈیجیٹل بھارت ندھی کے تحت اسکیموں اور پروجیکٹوں کو شروع کرنے اور عمل درآمدکرنے والوں کے انتخاب کے عمل کے لیے معیار بھی فراہم کرتے ہیں۔

ضابطے  میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ ڈیجیٹل بھارت ندھی سے فنڈز ان پروجیکٹوں کے لیے مختص کیے جائیں گے جن کا مقصد غریب اور دور دراز علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن کی خدمات کو بہتر بنانا ہے اور معاشرے کے محروم گروپوں، جیسے خواتین، معذور افراد اور معاشی اور سماجی طور پر کمزور طبقات کے لیے۔

ڈیجیٹل بھارت ندھی کے تحت مالی اعانت فراہم کی جانے والی اسکیموں اور پروجیکٹوں کو ضابطے  میں طے شدہ ایک یا زیادہ معیارات پر پورا اترنے کی ضرورت ہے۔ ان میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں، بشمول موبائل اور براڈ بینڈ سروسز اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کے لیے درکار ٹیلی کمیونیکیشن آلات، اور ٹیلی کام سیکیورٹی میں اضافہ؛ ٹیلی کام خدمات تک رسائی اور استطاعت کو بہتر بنانا اور دیہی، دور دراز اور شہری علاقوں میں اگلی نسل کی ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کا تعارف۔

ڈیجیٹل بھارت ندھی کے تحت اسکیموں اور پروجیکٹ کو شروع کرنے کے معیار میں جدت، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔ مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی اور متعلقہ دانشورانہ املاک کو فروغ دینے اور تجارتی بنانے بشمول ریگولیٹری سینڈ باکسز کی تخلیق، جہاں ضروری ہو؛ ملک کی  ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ معیارات تیار کرنا اور قائم کرنا اور ان کی معیار کاری میں  بین الاقوامی معیار سازی کے اداروں؛ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنا؛ تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں، سٹارٹ اپس اور صنعت کے درمیان صلاحیت سازی  اور ترقی کے لیے پل بنانا؛ اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں پائیدار اور سبز ٹیکنالوجی کو فروغ دینا۔ ان پروجیکٹوں کا مقصد آتم نربھر بھارت  کے مقصد کو حاصل کرنا ہے۔

 اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی نفاذ کنندہ، ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے قیام، آپریٹنگ، برقرار رکھنے یا توسیع کے لیے ڈیجیٹل بھارت ندھی سے فنڈنگ ​​حاصل کرتا ہے، تو  اسے  ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک/سروسز کو کھلے اور غیر امتیازی بنیادوں پر شیئر کرے گا اور دستیاب کرائے گا۔

پس منظر:

ٹیلی مواصلات  ایکٹ، 2023، پارلیمنٹ نے دسمبر 2023 میں منظور کیا تھا، 24 دسمبر 2023 کو صدر جمہوریہ ہند کی منظوری حاصل کی گئی تھی اور اسی دن اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا تھا۔ سیکشن 1(3) کے مطابق محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن نے 21.06.2024 کو ٹیلی مواصلات  ایکٹ کے سیکشن 1,2,10 سے 30، 42 سے 44، 46، 47، 50 سے 58، 61 اور 62 کو نافذ کرتے ہوئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جو کہ  26.06.2024سے نافذ العمل ہے۔محکمہ نے 04.07.2024 کو ایکٹ کےسیکشن 6 سے 8، 48 اور 59 (بی) کو بھی نوٹیفائی کیا تھا۔ جو کہ  05.07.2024  نافذ العمل ہے۔

سماویش (شمولیت )،  سرکشا (سیکیورٹی)، وردھی ( نمو)، اور تورت ( فوری کارروائی )کے اصولوں سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، اس ایکٹ کا مقصد وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کے وژن کو حاصل کرنا ہے۔ ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) سے متعلق ضابطے  ایکٹ کے سیکشن 24-26، چیپٹر V میں موجود ہیں۔

******

ش ح۔ف ا ۔ رض

U:10421



(Release ID: 2050762) Visitor Counter : 17