امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے تریپورہ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے ایس ڈی آر ایف سے مرکزی حصہ کے طور پر 40 کروڑ روپے پیشگی جاری کرنے کی منظوری دی


چاہے کچھ بھی ہو، تریپورہ میں ہماری بہنیں اور بھائی مودی حکومت کو ان مشکل وقتوں سے لڑنے کے لیے اپنے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا پائیں گے -  جناب امت شاہ

این ڈی آر ایف کی 11 ٹیمیں، فوج کے 3 کالم، اور مرکز کی طرف سے تعینات فضائیہ کے 4 ہیلی کاپٹر پہلے ہی ریاستی حکومت کی راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کر رہے ہیں

Posted On: 23 AUG 2024 1:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے تریپورہ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے ایس ڈی آر ایف سے مرکزی حصہ کے طور پر 40 کروڑ روپے پیشگی جاری کرنے کی منظوری دی۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر، جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘ تریپورہ میں سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے متاثرہ لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے ایس ڈی  آر ایف سے مرکزی حصہ کے طور پر 40 کروڑ روپے پیشگی جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ این ڈی آر ایف کی 11 ٹیمیں، فوج کے 3 کالم اور مرکز کی طرف سے تعینات فضائیہ کے 4 ہیلی کاپٹر پہلے ہی ریاستی حکومت کی راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کر رہے ہیں۔ چاہے کچھ بھی ہو، تریپورہ میں ہماری بہنیں اور بھائی مودی حکومت کو ان مشکل وقتوں سے لڑنے کے لیے اپنے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا  پائیں گے۔’’

******

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:10144


(Release ID: 2048124) Visitor Counter : 38