مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی  نے پیغام رسانی کی خدمات کے بے جا استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی خاطر رسائی سروس فراہم کرنے والوں کو ہدایات جاری  کیں

Posted On: 20 AUG 2024 2:01PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات  کی بھارتی ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے آج پیغام رسانی کی خدمات کے بے جا  استعمال کو روکنے اور صارفین کو دھوکہ دہی سے بچانے کی خاطر اقدامات کو نافذ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ آج جاری کردہ ایک ہدایت کے ذریعے، ٹرائی نے تمام رسائی فراہم کرنے والوں کو درج ذیل  اقدامت کو یقینی بنانے کو لازمی قرار دیا ہے:

  1. ٹرائی  نے بہتر نگرانی اور کنٹرول کے لیے رسائی کی خدمات فراہم کرنے والوں کو 30 ستمبر 2024 تک آن لائن  ڈی ایل ٹی  پلیٹ فارم پر 140 سیریز سے شروع ہونے والی ٹیلی مارکیٹنگ کالوں کو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
  2. یکم ستمبر 2024 سے ، تمام رسائی سروس فراہم کنندگان کو ایسے پیغامات بھیجنے  پر پابندی عائد کی گئی ہے ، جن میں ایسے یو آر ایلس،اے پی کیز، او ٹی ٹی لنکس، یا کال بیک نمبرز شامل ہوں، جو بھیجنے والوں کے ذریعہ وائٹ لسٹ میں  شامل نہیں کرائے گئے ہیں۔
  3. پیغامات بھیجنے کی جگہ کا پتہ لگانے کے امکانات کو فروغ دینے کی خاطر، ٹرائی نے یہ لازمی قرار دیا ہے کہ یکم  نومبر  2024 سے  پیغام بھیجنے والوں سے پیغام وصول کرنے والوں تک تمام کا پتہ لگایا جا سکے۔ غیر متعین یا غیر مماثل ٹیلی مارکیٹر چین کے ساتھ کسی بھی پیغام مسترد کر دیا جائے گا۔
  4. پروموشنل مواد کے لیے ٹیمپلیٹس کے غلط استعمال کو روکنے کی خاطر، ٹرائی نے عدم تعمیل کی صورت میں تادیبی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ غلط زمرے کے تحت رجسٹرڈ مواد کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا، اور بار بار ہونے والی غلطی کی وجہ سے بھیجنے والی خدمات کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا جائے گا۔
  5. ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے، ڈی ایل ٹی پر رجسٹرڈ تمام ہیڈرز اور مواد کو تجویز کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنا  ہوگا۔ اس کے علاوہ ، ایک واحد مواد کو متعدد ہیڈرز سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔
  6. کسی بھی بھیجنے والے کے ہیڈرز یا مواد کے غلط استعمال کی صورت میں، ٹرائی  نے ان کی تصدیق کے لیے اس بھیجنے والے کے تمام ہیڈرز اور مواد کے بھیجے جانے کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بھیجنے والے سے ٹریفک کی تنسیخ تب ہی کی جائے گی جب بھیجنے والے کی جانب سے اس طرح کے غلط استعمال کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مزید، ڈیلیوری-ٹیلی مارکیٹرز کو دو کاروباری دنوں کے اندر اس طرح کے غلط استعمال کے لیے ذمہ دار اداروں کی شناخت اور رپورٹ کرنا چاہیے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں اسی طرح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تمام فریقین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہدایت کے تفصیلی متن کے لیے ٹرائی  کی ویب سائٹ www.trai.gov.in  پر دستیاب ہدایت کو دیکھیں۔

یہ اقدام صاف اور محفوظ پیغام رسانی کے ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانے، صارفین کے مفادات کے تحفظ اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ٹرائی کے اقدامات کو آگے بڑھانے  کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

************

ش ح۔وا۔ق ر

U.No:10013



(Release ID: 2046946) Visitor Counter : 25