امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تقسیم کی ہولناکیوں کے یادگاری دن پر، ان لاکھوں لوگوں کو سلام عقیدت پیش کیا جو 1947 میں تقسیم کی تکالیف کا شکار ہوئے


تقسیم کی ہولناکیوں کے یادگاری دن پر ان لاکھوں لوگوں کو میرا خراج عقیدت جنہوں نے ہماری تاریخ کے اس سب سے خوفناک واقعہ کے دوران غیر انسانی تکالیف کا سامنا کیا، جانیں گنوائیں، بے گھر ہو ئے

اپنی تاریخ کو یاد رکھنے والی قوم ہی اپنا مستقبل بنا سکتی ہے اور ایک طاقتور ہستی بن کر ابھر سکتی ہے

اس دن کو منانا وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں قوم کی تعمیر کے عمل میں ایک بنیادی مشق ہے

Posted On: 14 AUG 2024 12:40PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہنے تقسیم کی ہولناکیوں کے یادگاری دن (وبھاجن وبھیشکا دیوس) کے موقع پر ان لاکھوں لوگوں کو سلام عقیدت پیش کیا جو 1947 میں تقسیم کی تکالیف کا شکار ہوئے۔

جناب امت شاہ نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، کہا، ’’تقسیم کی ہولناکیوں کے یادگاری دن کے موقع پر ان لاکھوں لوگوں کو میرا خراج عقیدت ، جنہوں نے ہماری تاریخ کے اس سب سے خوفناک واقعہ کے دوران غیر انسانی تکالیف برداشت کیں ، جانیں گنوائیں، بے گھر ہوئے۔ اپنی تاریخ کو یاد رکھنے والی قوم ہی اپنا مستقبل بنا سکتی ہے اور ایک طاقتور ہستی بن کر ابھر سکتی ہے۔ اس دن کو منانا وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں قوم کی تعمیر کے عمل میں ایک بنیادی مشق ہے۔

 ************

ش ح۔  م م  ۔ م  ص

 (U:9806)


(Release ID: 2045146) Visitor Counter : 56