امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوم آزادی 2024 کے موقع پر پولیس، فائر، ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس اور اصلاحی خدمات کے 1037 اہلکاروں کو بہادری/سروس میڈل  سے نوازا گیا

Posted On: 14 AUG 2024 9:25AM by PIB Delhi

یوم آزادی 2024 کے موقع پر پولیس، فائر، ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس (ایچ جی اینڈ سی ڈی ) اور اصلاحی خدمات(کریکشنل سروسز) کے کل 1037 اہلکاروں کو بہادری اور  سروس میڈلزسے نوازا گیا ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:-

1. بہادری کے تمغے

تمغوں کے نام                                                            دیئے گئے تمغوں کی تعداد

بہادری کے لئے صدر کا تمغہ(پریزیڈنٹ میڈل فار گلینٹری -پی ایم جی)                    01

بہادری کے لئے تمغہ   (میڈل فار گلینٹری -جی ایم)                                            213*

*پولیس سروس-208، فائر سروس-04، ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس-01

بہادری کے لئے صدر کا تمغہ (پی ایم جی) اور بہادری کے لئے تمغہ   (جی ایم ) بالترتیب جان و مال کو بچانے، یا جرم کو روکنے یا مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیےبہادری کے نادر و نمایاں کارنامے اوربہادری کے نمایاں کارنامے کی بنیاد پر دیا جاتا ہے، متعلقہ افسر کی ذمہ داریوں اور فرائض کے حوالے سے   خطرے کا تخمینہ لگایا جا تا ہے۔

بہادری کے لئے صدر کا تمغہ(پریزیڈنٹ میڈل فار گلینٹری -پی ایم جی)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FLYO.png

گیلنٹری میڈل حاصل کرنے والے اہلکاروں میں پی ایم جی، تلنگانہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل جناب چادوو یدّیا کو دیا گیا ہے جنہوں نے 25.07.2022 کو ہونے والی ڈکیتی کے معاملے میں نادر قسم کی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ دو بدنام افراد ایشان نرنجن نیلم نلّی اور راہل   چین اسنیچنگ اور اسلحہ ڈیلنگ میں ملوث تھے۔ 26.07.2022 کو سائبرآباد پولیس نے ان مجرموں کو گرفتار کیا، تاہم، انہوں نے ہیڈکانسٹبل جناب چادوو یدّیا     پر چاقو سے حملہ کیا اور ان کے جسم کے مختلف حصوں یعنی سینے، جسم کے پچھلے حصے، بائیں ہاتھ اور پیٹ پر بار بار وار کیا۔ اس طرح انہیں شدید چوٹیں آئیں اور  خون  بہا۔ شدید چوٹوں کے باوجود، وہ انہیں پکڑنے اورگرفت  میں رکھنے میں کامیاب رہے ۔ وہ 17 دن تک داخلِ اسپتال رہے۔

بہادری کے لئے 213 تمغے    (جی ایم) میں سے 208 جی ایم ،پولیس اہلکاروں کو دیے گئے ہیں جن میں جموں و کشمیر پولیس کے 31 اہلکار، اتر پردیش اور مہاراشٹر کے 17 اہلکار، چھتیس گڑھ کے 15، مدھیہ پردیش کے 12، جھارکھنڈ   ، پنجاب اور تلنگانہ کے 07-07، سی آر پی ایف کے 52 اہلکار، ایس ایس بی کے 14 اہلکار، سی آئی ایس ایف کے 10 اہلکار، بی ایس ایف کے 06 اہلکار اور دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سی اے پی ایف کے   پولیس اہلکار شامل ہیں۔ مزید یہ کہ دہلی اور جھارکھنڈ فائر سروس کے اہلکاروں کو بالترتیب 03 جی ایم اور 01 جی ایم اور 01 جی ایم اترپردیش ایچ جی اینڈ سی ڈی کے اہلکار کو دیا گیا ہے۔

سروس میڈلز

بہادری کے لئے صدر کا تمغہ(پریزیڈنٹ میڈل فار گلینٹری -پی ایم جی)خدمت میں خصوصی امتیازی ریکارڈ کے لیے دیا جاتا ہے اور میڈل فار میریٹوریئس سروس (ایم ایس ایم) قابل قدر خدمات کے لیے دیا جاتا ہے جس کا تعین  وسائل اور فرض  کے تئیں لگن سے ہوتا ہے۔

بہادری کے لئے 94 تمغوں(میڈل فار گلینٹری -جی ایم)میں سے  75 تمغے پولیس سروس، 08  فائر سروس، 08  سول ڈیفنس اینڈ ہوم گارڈ سروس اور 03  کریکشنل سروس کو دیے گئے ہیں۔میڈل فار  میریٹوریس سروس (ایم ایس ایم) کے 729 تمغوں میں سے 624   پولیس سروس، 47   فائر سروس، 47   سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ سروس اور 11     کریکشنل سروس  کو دیئے گئے ہیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست کی تفصیلات ذیل میں منسلک ہیں:

 

نمبر شمار

موضوع

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی تعداد

ضمیمہ

1

بہادری کے لئے صدر کا تمغہ(پریزیڈنٹ میڈل فار گلینٹری -پی ایم جی)

01

فہرست اول

2

بہادری کے لئے تمغے (جی ایم)

 

213

فہرست II

3

 امتیازی خدمات   کے لئے صدارتی تمغے(پی ایس ایم)

94

فہرست III

4

میڈل میریٹوریئس سروس(ایم ایس ایم)  کے لیے تمغہ

729

فہرست IV

5

ریاست وار/فورس وارمیڈل یافتگان  کی فہرست

فہرست کے مطابق

فہرست -V


Click here to view List-I

Click here to view List-II

Click here to view List-III

Click here to view List-IV

Click here to view List-V

تفصیلات www.mha.gov.in اور https://awards.gov.inپر دستیاب ہیں۔

 ************

ش ح۔   م م  ۔ م  ص

 (U:9793)


(Release ID: 2045078) Visitor Counter : 82