صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند کل 78ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گی
Posted On:
13 AUG 2024 6:09PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کل (14 اگست 2024) کو 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گی۔
صدر جمہوریہ کا شام سات بجے سے نشر کیا جانے والا خطاب آکاشوانی کے پورے قومی نیٹ ورک اور دوردرشن کے تمام چینلز پر ہندی میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کا انگریزی ورژن نشر کیا جائے گا۔ دوردرشن پر ہندی اور انگریزی میں کیا گیا خطاب دوردرشن کے علاقائی چینلوں کے ذریعہ علاقائی زبانوں میں بھی نشر کیا جائے گا۔ آکاشوانی علاقائی زبان کے ورژن کو شام ساڑھے نو بجے اپنے متعلقہ علاقائی نیٹ ورک پرنشر کرے گا۔
***
ش ح۔ م م ۔ ج
Uno-9777
(Release ID: 2044942)
Visitor Counter : 48