ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دسویں قومی ہتھ کرگھے کے دن کی تقریبات7 اگست 2024 کو  منائی جائیں گی


نائب صدر  جمہوریہ نئی دہلی میں سنت کبیر اور  قومی ہتھ کرگھاایوارڈز سے نوازیں گے

تقریبات ملک بھر میں منائی جائیں گی

Posted On: 06 AUG 2024 2:05PM by PIB Delhi

دسویں  قومی  ہتھ کرگھے  کا دن  بروز بدھ 7 اگست 2024 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں منایا جائے گا۔ اس موقع پر ہندوستان کے  نائب صدر  جمہوریہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس تقریب میں ٹیکسٹائل کےمرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اور امور خارجہ اور ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریتا شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، نامور شخصیات، ڈیزائنرز، صنعت کے نمائندے اور برآمد کنندگان، سینئر سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے 1000 سے زائد بنکر شرکت کریں گے۔

تقریب کے دوران ہینڈ لوم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ہینڈلوم  بنکر  کو سنت کبیر ایوارڈز اور نیشنل ہینڈلوم ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ ایوارڈ کیٹلاگ اور کافی ٹیبل بک – ‘‘  پرمپرا- ہندوستان کی ہتھ کرگھے کی روایات میں پائیداری ’’ کو ہندوستان کے اعزازی نائب صدر  جمہوریہ کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔

عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کی رہنمائی میں، حکومت نے 7 اگست 2015 کو اس طرح کی پہلی تقریب کے ساتھ قومی  ہتھ کرگھے  کا دن منانا شروع کیا۔ اس تاریخ کو خاص طور پر سودیشی تحریک کی یاد میں منتخب کیا گیا تھا جو 7 اگست 1905 کو شروع کی گئی تھی اور مقامی  صنعتوں  خاص طور پر ہتھ کرگھا بنکروں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

ہینڈ لوم کا قومی دن ملک کے ثقافتی، روایتی اور اقتصادی منظر نامے میں  ہتھ کرگھا بنکروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا احترام کرنے اور تحریک دینےا ور ہتھ کرگھے کی صنعت کو حوصلہ افزائی اور فخر کا احساس فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ تقریبات کا مقصد ہینڈلوم کے شعبے کی اہمیت اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اس کے تعاون کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

 دسویں  قومی ہینڈلوم ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ ریاستی حکومتیں، ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلوم) کے دفتر کے تحت ویور سروس سینٹرز، ایپیکس ہینڈلوم باڈیز، تعلیمی ادارے بشمول نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی، نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، نیشنل کرافٹس میوزیم وغیرہ مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ کچھ اہم سرگرمیوں میں یہ شامل ہیں:

  • مائی گو پورٹل کے ذریعے سوشل میڈیا مہم: عہد، سیلفیز، ایک یادگار ڈیزائن، کوئز مقابلہ۔
  • وراثت ، ہینڈلوم ہاٹ، نئی دہلی میں موضوعاتی  ڈسپلے اور لائیو مظاہرے کے ساتھ ہینڈلوم مصنوعات کی ایک خصوصی نمائش (3سے 16 اگست)
  • وراثت - دہلی ہاٹ  آئی این اے میں خصوصی نمائش (1 ​​سے 15 اگست)
  • ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے زیر اہتمام وارانسی میں خصوصی سورسنگ شو (بی 2 بی) (7 تا 9 اگست) ۔
  • کرافٹس میوزیم (یکم سے 14 اگست) میں‘ اپنے  بنکروں کو جانیں’  کی تقریب- اس اقدام کا مقصد طلباء میں ہندوستان کے ہینڈلوم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس پروگرام میں دہلی بھر کے اسکولوں کے تقریباً 10,000 طلباء حصہ لیں گے۔
  • ملک بھر میں مختلف مقامات پر ویور سروس سینٹرز کے زیر اہتمام کالجوں میں ہینڈلوم ایکسپواوربیداری کی سرگرمیاں۔
  • بیداری کی سرگرمیاں جن میں موضوعاتی ڈسپلے/ویونگ کا مظاہرہ، پینل ڈسکشن، ہینڈلوم پر کوئز، این آئی ایف ٹی  اور آئی آئی ایچ ٹیز کی طرف سے فیشن پریزنٹیشن شامل ہیں۔

**********

ش ح۔ا ک۔ رض

U:9385


(Release ID: 2042075) Visitor Counter : 65