وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز میں ،  سوپنل کسالے کے  ذریعے کانسے کا تمغہ جیتنے پر وزیراعظم کی مبارکباد

Posted On: 01 AUG 2024 2:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز میں ،  کانسے کا تمغہ جیتنے پر سوپنل کسالے کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

’’سوپنل کسالے کی غیر معمولی کارکردگی!  پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر انہیں  مبارکباد۔

ان  کی کارکردگی خصوصی ہے کیونکہ انہوں  نے زبردست لچک اور مہارت کا مظاہرہ  کیا  ہے۔ وہ اس زمرے میں تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

ہر ہندوستانی  بہت خوش ہے۔‘‘

************

 

ش ح ۔  اع ۔  ت ح

 (U: 9116)


(Release ID: 2040127) Visitor Counter : 59