وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم قومی تعلیمی ہفتہ بھر کی مہم ’’شکشا سپتاہ‘‘ کے ساتھ پالیسی 2020 کی چوتھی سالگرہ منا رہی ہے


ملک بھر کے اسکول ’’شِکشا سپتاہ‘‘ کا 7واں دن ’’ودیانجلی اور تتھی بھوجن کے ذریعے کمیونٹی کی شرکت‘‘ کے ساتھ منا رہے ہیں

Posted On: 28 JUL 2024 10:37AM by PIB Delhi

وزارت تعلیم ایک ہفتہ چلنے والی  مہم ’’شکشا سپتاہ‘‘ کے ساتھ قومی تعلیمی  پالیسی 2020 کی  چوتھی سالگرہ کا جشن منا رہی ہے۔ ساتویں دن، ملک بھر کے اسکول ودیانجلی اور تتھی بھوجن اقدامات کے ذریعے تعلیم میں کمیونٹی کی شمولیت پر زور دے رہے ہیں۔

Image

ودیانجلی، ایک اسکول  کا رضاکارانہ انتظامی پروگرام، جو وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ اسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7 ستمبر 2021 کو شروع کیا تھا۔ پروگرام کا مقصد ملک بھر میں  کمیونٹی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر)، اور نجی شعبے کی شمولیت کے ذریعے  اسکولوں کو مضبوط کرنا اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر، اسکولی تعلیم اور خواندگی  کے محکم نے اسکولوں کے لیے تجویز کردہ سرگرمیوں کی ایک فہرست فراہم کی ہے۔ اسکول ودیانجلی پورٹل پر خود کو شامل کرنے اور مدد فراہم کرنے کے لیے مقامی رضاکاروں کی شناخت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ وہ اسکولوں میں ’’وال آف فیم/نوٹس بورڈ‘‘ پر فعال رضاکاروں کے نام بھی نمایاں کریں گے۔ اس کے علاوہ  پرنسپل، اساتذہ اور طلباء ان رضاکاروں کا شکریہ  ادا کریں گے۔

کمیونٹی بیداری کی سرگرمیاں، جیسے کہ ریلیاں، نکڑ ناٹک، پوسٹر سازی  اور رضاکارانہ سرگرمیوں کے بارے میں چارٹ سازی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی اور ضلعی سطح کے اہلکار سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔ یہ کوششیں تعلیم میں کمیونٹی کی شرکت بڑھانے کے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ہدف سے ہم آہنگ ہیں۔

ان سرگرمیوں کا مقصد ودیانجلی پورٹل (https://vidyanjali.education.gov.in/) کے ذریعے اسکولوں، رضاکاروں، اور کمیونٹی کو جمع کرکے طلباء اور اساتذہ کے لیے ایک مضبوط سپورٹ سسٹم بنانا اور سیکھنے کا ایک بہتر ماحول تیار کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8860

                          



(Release ID: 2038079) Visitor Counter : 10