وزارت خزانہ

ریاستوں کو ان کے کاروباری اصلاحات کے ایکشن پلان اور ڈیجیٹلائزیشن کے نفاذ کے لیے ترغیب دی جائے گی:مرکزی بجٹ  25-2024


انسالوینسی اور بینکرپٹسی کوڈ کے تحت نتائج کو بہتر بنانے کے لیے مربوط ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کا قیام

آئی بی سی کے ذریعہ 1000 سے زیادہ کمپنیوں کا تصفیہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں قرض دہندگان کے 3.3 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی براہ راست وصولی ہوئی:  محترمہ نرملا سیتارامن

ایل ایل پی کی رضاکارانہ بندش اور بند ہونے کے وقت کو مزید کم کرنے کے لیے تیز کارپوریٹ ایگزٹ پر کارروائی کے واسطے مرکز کی خدمات فراہم کی جائیں گی

قرض کی وصولی کے ٹربیونلز کی مضبوطی اور قرض کی وصولی کو تیز کرنے کے لیے اضافی ٹربیونلز کا قیام

Posted On: 23 JUL 2024 12:56PM by PIB Delhi

’وکِسِت بھارت‘ کے لئے کام کرنے کے واسطے مفصل روڈ میپ کے ایک حصے کے طور پر اور سبھی کے لیے وافر مواقع پیدا کرنے کے  مقصد سے  مرکزی بجٹ 2024-25، آج  خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیر محترمہ  نرملا سیتا رمن کے ذریعہ  پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔جس میں ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ کو یقینی بنانے اور انسالوینسی اور بینکرپٹسی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ کے ساتھ 9 ترجیحات پر مسلسل کوششوں کی بات کہی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WHSY.jpg

کاروبار کرنے میں آسانی

مرکزی وزیر خزانہ نے اپنے بزنس ریفارم ایکشن پلان  اور ڈیجیٹلائزیشن کے  نفاذ کے لیے   ریاستوں کو تحریک دیجئے جانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’’کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے، ہم پہلے ہی جن وشواس بل 2.0 پر کام کر رہے ہیں۔‘‘ ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ADR3.jpg

آئی بی سی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانا

وزیر خزانہ نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ انسالوینسی اور بینکرپٹسی کوڈ (آئی بی سی) کے تحت نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ایک مربوط ٹیکنالوجی پلیٹ فارم قائم کیا جائے گا، اس طرح تمام متعلقین کے لیے مستقل مزاجی، شفافیت، بروقت پروسیسنگ اور بہتر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

محترمہ نرملا سیتارامن نے  کہا  کہ آئی بی سی نے 1000 سے زیادہ کمپنیوں کا تصفیہ  کیا ہے، جس کے نتیجے میں قرض دہندگان کو 3.3 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی براہ راست وصولی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، 28000 معاملات جن میں 10 لاکھ کروڑ سے زیادہ شامل ہیں، داخلے سے پہلے ہی نمٹا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید تجویز پیش کی کہ آئی بی سی میں مناسب تبدیلیاں، ٹربیونل اور اپیلٹ ٹربیونلز میں اصلاحات اور مضبوطی کا آغاز کیا جائے گا تاکہ انسالوینسی  کے تصفیہ کو تیز کیا جا سکے۔

مرکزی وزیر نے اضافی ٹربیونلز کے قیام کی بھی تجویز پیش کی جن میں سے کچھ کو کمپنیز ایکٹ کے تحت خصوصی طور پر مقدمات کا فیصلہ کرنے کے لیے نوٹی فائی  کیا جائے گا۔

ایل ایل پی کی رضاکارانہ بندش

سنٹر فار پروسیسنگ ایکسلریٹڈ کارپوریٹ ایگزٹ (سی- پیس) کی خدمات کو محدود ذمہ داری پارٹنرشپس (ایل ایل پی) کی رضاکارانہ بندش کے لیے بھی توسیع دینے کی تجویز دی گئی ہے، اس طرح بندش کا وقت کم ہو جائے گا۔

قرض کی وصولی کو مضبوط بنانا

یہ بھی تجویز ہے کہ قرضوں کی وصولی کے ٹربیونلز میں اصلاحات اور مضبوطی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ریکوری کو تیز کرنے کے لیے اضافی ٹربیونلز قائم کیے جائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OKRX.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا  گ۔ن ا۔

U-8587



(Release ID: 2035800) Visitor Counter : 10