وزارت خزانہ
مرکزی بجٹ میں، معاشی ترقی میں خواتین کے اضافی کردار کے تئیں حکومت کے عزم کا اشارہ ملتا ہے
خواتین اور لڑکیوں کو فائدہ پہنچانے والی اسکیموں کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مختص کئے گئے
صنعت کے اشتراک سے ورکنگ وومن ہاسٹل قائم کیے جائیں گے
Posted On:
23 JUL 2024 12:50PM by PIB Delhi
آج پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے مرکزی بجٹ 25-2024 میں خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے اقتصادی ترقی میں خواتین کے اضافی رول کے لیے حکومت کے عزم کا واضح اشارہ کیا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے خواتین اور لڑکیوں کو فائدہ پہنچانے والی اسکیموں کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مختص کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کی زیر قیادت ترقی کو فروغ دینے کے اقدام کے طور پر اس کا تصور کیا گیا ہے۔
انہوں نے عبوری بجٹ میں 'مہیلائیں' (خواتین) پر توجہ مرکوز کئے جانے کا ذکر کیا، جو چار بڑے طبقوں ، یعنی 'غریب'، 'مہیلائیں' (خواتین)، 'یووا' (نوجوان) اور 'انّ دتا' (کسان) کو پھر سے مرکزی بجٹ 25-2024 میں جگہ دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ مذہب، ذات، جنس اور عمر سے قطع نظر، تمام ہندوستانی، اپنی زندگی کے مقاصد اور خواہشات کو حاصل کرنے میں خاطر خواہ پیش رفت کریں"۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ حکومت، صنعت کے ساتھ اشتراک سے کام کرنے والی خواتین کے لئے ہاسٹل اور کریچ کے قیام کے ذریعے افرادی قوت میں خواتین کی زیادہ شرکت میں سہولت فراہم کرے گی ۔ سیتا رمن نے اعلان کیا کہ اس شراکت داری میں خواتین کے لیے مخصوص ہنر مندی کے پروگراموں کو منظم کرنے اور خواتین کے ایس ایچ جی انٹرپرائزز کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔
************
ش ح۔و ا۔ق ر
U.No:8581
(Release ID: 2035716)
Visitor Counter : 59
Read this release in:
Khasi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam