وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کو ایک عالمی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کی ہماری کوششوں سے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے ،سرمایہ کاری  میں اضافہ ہوگا اور دوسرے شعبوں کے لیے اقتصادی مواقع  کھلیں گے: محترمہ نرملا سیتارامن


وشنوپد مندر کوریڈور اور مہابودھی مندر کوریڈور کی جامع ترقی  میں مدد کی جائے گی؛  یاترا اور سیاحت کے عالمی معیار کےمقامات میں تبدیل کیا جائے گا

Posted On: 23 JUL 2024 12:45PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے مرکزی بجٹ  25-2024 پیش کرتے ہوئے کہا کہ"عوام نے ہماری حکومت کو ملک کو مضبوط ترقی اور ہمہ جہت خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا ایک منفرد موقع دیا ہے"۔

بجٹ تقریر میں سیاحت پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ''سیاحت ہمیشہ سے ہماری تہذیب کا حصہ رہی ہے۔ ہندوستان کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر پیش  کرنے کی ہماری کوششوں سے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے ، سرمایہ کاری  میں اضافہ ہوگا اور دوسرے شعبوں کے لیے اقتصادی مواقع کھلیں گے۔

محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ گیا میں وشنوپد مندر اور بہار میں بودھ گیا میں مہابودھی مندر کی بہت زیادہ مذہبی اہمیت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ "وشنوپد مندر کوریڈور اور مہابودھی مندر کوریڈور کی جامع ترقی کی حمایت کی جائے گی، جو کامیاب کاشی وشوناتھ مندر کوریڈور کی طرز پر بنائی جائے گی، تاکہ انہیں عالمی معیار کے یاترا  اور سیاحتی مقامات میں تبدیل کیا جا سکے"۔

اپنی بجٹ تقریر میں مرکزی وزیر نے کہا کہ راجگیر، ہندوؤں، بدھسٹوں اور جینوں کے لیے بہت زیادہ مذہبی اہمیت رکھتا ہے اور جین مندر کے احاطے میں 20 واں تیرتھنکر منیسوورتا مندر بہت قدیم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپت رشی یا 7 گرم پانی کے چشمے، گرم پانی کا ایک برہم کنڈ بناتے ہیں، جو مقدس ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ راجگیر کے لیے ایک جامع ترقیاتی پہل کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نالندہ کو ایک سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے ساتھ ساتھ، نالندہ یونیورسٹی کو بھی اس کی عظمت کو بحال کرنے میں تعاون کرے گی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اڈیشہ کی قدرتی خوبصورتی، مندر، قدیم یادگاریں، دستکاری، جنگلی حیات کی  محفوظ پناہ گاہیں، قدرتی مناظر اور قدیم ساحل، اسے سیاحت کا ایک بہترین مقام بناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری حکومت ان کی ترقی کے لیے مدد فراہم کرے گی"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NTPD.jpg

 

************

ش ح۔و ا۔ق ر

U.No:8578


(Release ID: 2035710) Visitor Counter : 61