وزارت خزانہ

مرکزی وزیر خزانہ نے، قبائلی برادریوں کی سماجی - اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ’پردھان منتری جن جاتیہ اُنّت گرام ابھیان‘ کا اعلان کیا


یہ اسکیم قبائلی اکثریتی دیہاتوں اور خواہش مند اضلاع میں قبائلی خاندانوں کا پوری  طرح احاطہ کرنے کی کوشش کرے گی

پانچ کروڑ قبائلی عوام کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے 63000 گاؤوں کا احاطہ کیا جائے گا

Posted On: 23 JUL 2024 12:48PM by PIB Delhi

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی  وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 25-2024 پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت‘ پردھان منتری جن جاتیہ اُنّت گرام ابھیان’  کا آغاز کرے گی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P38W.jpg

مرکزی وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ یہ ابھیان قبائلی برادریوں کی سماجی و اقتصادی حالت میں بہتری لائے گا۔  اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ مجموعی طور پر 'سیچوریشن اپروچ' کو انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی انصاف کے لیے اپنانے کی تجویز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیم قبائلی اکثریتی گاؤوں اور خواہش مند اضلاع میں قبائلی خاندانوں کا  پوری طرح احاطہ کرنے   کے طریقہ کار کو اپنائے گی۔

پردھان منتری جن جاتیہ اُنّت گرام ابھیان میں 63000  گاؤوں کا احاطہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور اس کا مقصد ملک بھر میں 5 کروڑ قبائلی لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

***********

ش ح۔و ا۔ق ر

U.No:8580



(Release ID: 2035706) Visitor Counter : 7