وزارت خزانہ
وزیر اعظم کے پیکج کے تحت چوتھی اسکیم کے طور پر ہنر مندی کے لیے مرکز کی اسپانسر والی نئی اسکیم کا اعلان
پانچ سال کی مدت میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا
ایک ہزار صنعتی تربیتی اداروں کو اَپ گریڈ کیا جائے گا
ہنرمند بنانے کے لیے قرض کی مثالی اسکیم پر نظر ثانی کی جائے گی تاکہ 7.5 لاکھ تک کے قرضوں کے لیے سہولت پیدا کی جا سکے ؛ توقع ہے ہر سال 25000 طلباء کو ان اقدامات سے مدد ملے گی
Posted On:
23 JUL 2024 1:06PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر خزانہ، محترمہ نرملا سیتا رمن نے ریاستی حکومتوں اور صنعت کے ساتھ مل کر ہنر مندی کے لیے ، وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت چوتھی اسکیم کے طور پر مرکز کی ایک نئی اسپانسر شدہ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ آج پارلیمنٹ میں 25-2024 ء کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے ، وزیر خزانہ نے کہا کہ 5 سال کی مدت میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا اور 1000 صنعتی تربیتی اداروں کو ہب میں اَپ گریڈ کیا جائے گا اور انہوں نے نتائج کی سمت کے ساتھ انتظامات کیے جانے کے بارے میں بھی بتایا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کورس کے متن اور ڈیزائن کو صنعت کی مہارت کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے گا اور ابھرتی ہوئی ضروریات کے لیے نئے کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔
ہنر مندی کے قرضوں کے حوالے سے، وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ماڈل قرض کی مثالی اسکیم میں 7.5 لاکھ روپے تک کے قرضوں کی سہولت کے لیے نظر ثانی کی جائے گی ، جس میں حکومت کے فروغ یافتہ فنڈ کی ضمانت ہے۔ اس اقدام سے ہر سال 25000 طلباء کو مدد حاصل ہونے کی امید ہے۔
.............................
) ش ح – ح ا - ع ا )
U.No. 8592
(Release ID: 2035690)
Visitor Counter : 57
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam