وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

 لگزمبرگ کے وزیر اعظم  نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کرکے مبارکباد دی


دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

وزیراعظم  فریڈن نے یوکرین میں تنازعہ کے جلد خاتمے کی حمایت میں ہندوستان کے کردار کی ستائش کی

وزیر اعظم نے  عزت مآب گرینڈ ڈیوک ہنری اور وزیر اعظم فریڈن کو ہندوستان  کا دورہ کرنے کی دعوت دی

Posted On: 22 JUL 2024 10:04PM by PIB Delhi

عزت مآب لگزمبرگ کے گرینڈ ڈچی کے وزیر اعظم جناب لوک فریڈن نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور انہیں مسلسل تیسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے، وزیر اعظم فریڈن کی مبارکباد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، پائیدار مالیات، صنعتی مینوفیکچرنگ، صحت، خلا اور عوام کے درمیان رابطے سمیت متنوع شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے تنازع سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ایم فریڈن نے تنازعہ کے خاتمے اور امن و استحکام کی جلد بحالی میں بھارت کی طرف سے ادا کیے جانے والے کردار کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے  عزت مآب گرینڈ ڈیوک ہنری اور وزیر اعظم فریڈن کو ہندوستان کے دورے  پر آنےکی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 ************

ش ح۔ ا ع    ۔ م  ص

 (U:   8574 )


(Release ID: 2035578) Visitor Counter : 38