وزارت خزانہ
بھارتی معیشت کو بڑھتی ہوئی افرادی قوت کو روز گار فراہم کرنے کے لیے 2030 ء تک غیر زرعی سیکٹر میں سالانہ تقریباً 78.5 لاکھ روزگار پیدا کرنے کی ضرورت ہے
اقتصادی سرگرمیوں کے مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اہم اجتماعی بہبود کے لیے تکنیکی متبادل کو فروغ دینا بہت اہم ہے
سماجی سکیورٹی کوڈ 2020 کے تحت آنے والے گِگ اور پلیٹ فارم ورکروں کے لیے موثر سماجی تحفظ کے اقدامات تشکیل دیئے گئے
مالی سال 2020 ء اور مالی سال 2023 ء کے درمیان منافع میں چار گنا اضافہ کے ساتھ مالی سال 2024 ء میں بھارت کے کارپوریٹ سیکٹر کا منافع 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا
زرعی پروسیسنگ اور دیکھ بھال کی معیشت، معیاری روزگار پیدا کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے دو امید افزا شعبے
Posted On:
22 JUL 2024 3:19PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن کے ذریعے آج پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے اقتصادی جائزہ 24-2023 ء میں چوتھے صنعتی انقلاب کے ذریعے مسلسل نئی شکل حاصل کرنے والی عالمی لیبر مارکیٹ میں ‘رخنہ’ کے درمیان اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس ہونے والی تبدیلی سے بھارت بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔
2036 ء تک روز گار پیدا کرنے کی ضرورت
اقتصادی جائزہ 24-2023 ء میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی افرادی قوت کو روز گار فراہم کرنے کے لیے ، بھارتی معیشت کو 2030 ء تک غیر زرعی سیکٹر میں سالانہ تقریباً 78.5 لاکھ روز گار پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پیداوار سے منسلک ترغیبات ( پی ایل آئی ) اسکیم ، ( پانچ سالوں میں 60 لاکھ روزگار پیدا کرنےکی صلاحیت ) ، مترا ، ٹیکسٹائل اسکیم (20 لاکھ روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت ) ، مُدرا وغیرہ موجودہ اسکیموں کے نفاذ میں تیزی لانے کے ساتھ موجودہ اسکیموں میں اضافہ کرنے کی گنجائش ہے ۔
اے آئی : سب سے بڑی رخنہ ڈالنے والی ٹیکنا لوجی
اے آئی میں تیز تر ترقی کو کام کے مستقبل میں سب سے بڑی رکاوٹ سے منسوب کرتے ہوئے، اقتصادی جائزہ 24-2023 ء میں کہا گیا ہے کہ بھارت ، جس کے پاس وسیع آبادی کا فائدہ نو جوان آبادی کا فائدہ ہے ، ایک منفرد صورت حال میں ہے کیونکی اے آئی خطرات اور مواقع دونوں پیدا کرتی ہے ۔ بی پی او سیکٹر میں ، خاص طور پر خطرہ زیادہ ہے ، جس میں جین اے آئی چیٹ بوٹس کے ذریعے معمول کے علمی کاموں کی کارکردگی میں انقلاب برپا کر رہا ہے اور اگلے دس سالوں میں اس شعبے میں روزگار میں نمایاں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
البتہ ، اگلی دہائی میں، اے آئی کے بتدریج پھیلاؤ سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ متوقع ہے۔
البتہ ، اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنے کے لیے ، بھارت کی آبادی کی وابستگی کو دیکھتے ہوئے، جیسا کہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے ساتھ دیکھا جاتا ہے، حکومت اور صنعت کی فعال مداخلتیں بھارت کو اے آئی دور میں ایک کلیدی کھلاڑی بنا سکتی ہیں۔
بھارت میں اے آئی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا
اس شعبے میں تحقیق و ترقی کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے، اقتصادی جائزہ 24-2023 ء میں ایک پالیسی کا ذکر کیا گیا ہے ، جو کہ اے آئی کے لیے ایک انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن اتھارٹی کی ضرورت کی سفارش کرتا ہے ، جو رہنمائی کرنے والے اے آئی اور ملازمت کی تخلیق کے لیے تحقیق، فیصلہ سازی، پالیسی کی منصوبہ بندی کرنے کے ایک مرکزی ادارے کے طور پر کام کرے ۔
حکومت نے ملک کے نوجوانوں کو اے آئی جوڑنے اور اے آئی والے ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانے کے کئی اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔ ان میں ‘ فیوچر اسکلز پرائم ’ ، ‘ یووا آئی ’ : یوتھ فار اُنّتی اور وکاس وِد اے آئی ’ ، جو اسکولی طلباء کے لیے ہیں اور ریسپونسیبل اے آئی فار یوتھ 2022 جیسے پروگرام شامل ہیں ۔
اے آئی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی خاطر ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، انڈیا اے آئی مشن کے لیے 2024 ء میں 10300 کروڑ روپے کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے ۔
گِگ معیشت کی طرف منتقلی
نیشنل لیبر فورس سروے کے اعداد و شمار پر مبنی نیتی آیوگ کے تخمینوں کے مطابق، 21-2020 ء میں، 77 لاکھ (7.7 ملین) کارکن گِگ اکانومی میں مصروف عمل تھے اور اقتصادی جائزہ 24-2023 ء کے مطابق، 30-2029 ء تک ، بھارت میں گگ ورک فورس کے 2.35 کروڑ (23.5 ملین) اور غیر زرعی افرادی قوت کا 6.7 فیصد یا معاش کے 4.1 فیصد تک پہنچنے کی امید ہے۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی تناظر میں اور عالمی سطح پر اہم شراکت گگ اور پلیٹ فارم کے کارکنوں کے لیے موثر سماجی تحفظ کے اقدامات کی تخلیق ہے۔ سماجی تحفظ کوڈ (2020) سماجی تحفظ کے فوائد میں پلیٹ فارم کے کارکنوں کو شامل کرکے ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
آب و ہوا میں تبدیلی اور گرین انرجی منتقلی
آب و ہوا میں تبدیلی کو موجودہ وقت کی ایک سنگین حقیقت کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے اور انتہائی موسمی واقعات کی تعدد اور شدت میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، سروے میں اِس کے نتائج کے طور پر ملازمتوں اور پیداواری صلاحیت کے ممکنہ نقصان کے طور پر ذکر کیا گیا ہے۔
آب و ہوا کی تبدیلی کا ایک اور پہلو سبز ٹیکنالوجی کو اپنا کر اور سبز توانائی کے متبادل کی طرف منتقلی کے ذریعے ، اس کے اثرات کو کم کرنے کی کوششیں ہیں۔ یہ رجحان ایسی صنعت کی طرف منتقل ہو رہا ہے ، جو ایک مضبوط ملازمت پیدا کرنے کے اثرات کا مشاہدہ کر رہی ہے اور جو سرمایہ کاری کے ذریعے کارفرما ہے ، جو صنعت کی سبز منتقلی اور ای ایس جی معیارات کے اطلاق میں سہولت فراہم کرتی ہے۔
بھارت کے کارپوریٹ سیکٹر کا فروغ
اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے کارپوریٹ سیکٹر کا منافع مالی سال 2024 ء میں 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور مالی سال 2020 ء اور مالی سال 2023 ء کے درمیان منافع میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ صنعت کی اپنی ذمہ داری ہے کہ وہ سرمائے کی تعیناتی اور مزدوروں کی تعیناتی کے درمیان صحیح توازن قائم کرے ۔ اے آئی کے لیے اپنی دلچسپی اور مسابقت کے خاتمے کے خوف میں، کاروباری اداروں کو روزگار پیدا کرنے کی اپنی ذمہ داری اور اس کے نتیجے میں سماجی استحکام پر پڑنے والے اثرات کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔
زرعی پروسیسنگ اور معیاری روز گار کے لیے کیئر اکنامی
اقتصادی جائزہ 24-2023 ء میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے مختلف زرعی آب و ہوا والے علاقوں کی طرف سے پیش کردہ مصنوعات کی رینج کا استعمال کر سکتا ہے اور بڑے پیمانے پر دیہی افرادی قوت کو پیداواری طور پر شامل کر سکتا ہے، جس میں وہ خواتین شامل ہیں ، جو معاوضہ پر جز وقتی ملازمت کی تلاش میں ہیں اور ایسے تعلیم یافتہ نوجوان ، جو تکنیکی طور پر چھوٹے سے درمیانے درجے کے زرعی پروسیسنگ یونٹوں کو ہینڈل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔
ایم جی این آر ای جی ایس میں مزدوروں کو زیادہ پیداواری اور کم مالیاتی دباؤ والے منصوبوں میں منتقل کرنے کی کافی گنجائش باقی ہے۔ زراعت میں کم قیمت کا اضافہ اور متنوع اور مقامی غذائی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ بھی ، بھارت کو اس شعبے میں مزید روز گار پیدا کرنے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتی ہے۔ زرعی پروسیس شدہ پیداوار کی طلب کے لیے ، مزید مواقع بھی موجود ہیں اور یہ شعبہ متعدد موجودہ پروگراموں جیسے میگا فوڈ پارک، اسکل انڈیا، مدرا، ایک ضلع میں ایک پروڈکٹ ، کریڈٹ اور مارکیٹنگ وغیرہ میں مزدوری اور لاجسٹکس کے درمیان ہم آہنگی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
بھارت جیسے نوجوان ملک کے لیے ، جس میں آبادیاتی اور صنفی دونوں طرح کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں ، نگہداشت کی معیشت بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ عمر رسیدہ آبادی کی مستقبل کی دیکھ بھال کی ضروریات کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے، اقتصادی جائزہ 24-2023 میں کہا گیا ہے کہ دیکھ بھال کے کام کی تعریف ‘کام ’ کے طور پر دیکھ بھال کو تسلیم کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی دیکھ بھال کی ضروریات اگلے 25 سالوں میں نمایاں طور پر بڑھنے والی ہیں کیونکہ عمر رسیدہ آبادی جاری آبادیاتی تبدیلی کی پیروی کرتی ہے ، جب کہ بچوں کی آبادی نسبتاً قابل قدر رہتی ہے۔ 2050 ء تک، بچوں کا حصہ کم ہو کر 18 فیصد (یعنی 30 کروڑ افراد) تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، جب کہ بزرگ افراد کا تناسب بڑھ کر 20.8 فی صد (یعنی 34.7 کروڑ افراد) تک پہنچ جائے گا۔ اس طرح 2022 ء میں 50.7 کروڑ افراد کے مقابلے میں، ملک کو 2050 ء میں 64.7 کروڑ افراد کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہوگی۔
بھارت سمیت دنیا بھر میں خواتین پر نگہداشت کے غیر متناسب بوجھ کو کم خواتین کی لیبر فورس کی شرکت کی شرح (ایف ایل ایف پی آر ) کو تسلیم کرتے ہوئے، سروے میں جنس اور بلا معاوضہ دیکھ بھال کے کام کو الگ کرکے خواتین کے لیے مساوی مواقع کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
نگہداشت کے شعبے میں ایف ایل ایف پی آر میں اضافہ اور پیداوار اور ملازمت کی تخلیق کے لیے ایک امید افزا شعبے کو فروغ دینے کی معاشی قدر دوگنی ہے ۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے معاملے میں، جی ڈی پی کے 2 فی صد کے برابر براہ راست عوامی سرمایہ کاری 11 ملین ملازمتیں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس میں سے تقریباً 70 فی صد خواتین کو حاصل ہوں گی۔
بھارت میں بزرگوں کی دیکھ بھال میں اصلاحات
بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے ساتھ منسلک دیکھ بھال کی ذمہ داری کے لیے مستقبل کے لیے تیار صحت مند بزرگوں کی دیکھ بھال کی پالیسی وضع کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سروے میں 2047 ء تک ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے بھارت کے کام کی فہرست میں نگہداشت کی معیشت کو ایک اعلی درجے کے اندراج کے طور پر درج کیا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق، 60-69 سال کی عمر کی آبادی کی غیر استعمال شدہ کام کی صلاحیت کے اس ‘سلور ڈیویڈنڈ ’ کو استعمال کرنے سے ایشیائی معیشتوں کے لیے جی ڈی پی میں اوسطاً 1.5 فیصد اضافہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
........................................................................................................
) ش ح – و ا - ع ا )
U.No. 8553
(Release ID: 2035313)
Visitor Counter : 74
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam