وزارت خزانہ

ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے سامنے ہندوستان کی ترقی کو برقرار رکھنے اور اس میں تیزی لانے کے لیے ریاستی مشینری میں وقف سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ خود کو نئے سرے سے متحرک کیا جا سکے – مالیاتی جائزہ


جائزہ مرکزی وزارتوں کے اعلیٰ عہدوں میں لیٹریل انٹری کے آغازکو نوٹ کرتا ہے اور اس کی توسیع کی سفارش کرتا ہے

پالیسی نتائج کو پیمانے اور رفتار (اسکیل اینڈ اسپیڈ)سے یقینی بنانے کے لیے احتسابی طریقہ کار اور طور طریقے  ضروری ہو جائیں گے

Posted On: 22 JUL 2024 3:24PM by PIB Delhi

ریاستوں کی  صلاحیت اور اہلیت کو بڑھانا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے کہ درمیانی مدت کے آؤٹ لک میں ہندوستانی معیشت کی ترقی کی حکمت عملی نتیجہ خیز ہو۔ یہ بات اقتصادی جائزہ 2023-24 میں کہی گئی، جسے مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور، محترمہ  نرملا سیتا رمن آج پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ جائزے میں کہا گیا ہے کہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے مقابلہ میں ہندوستان کی ترقی کو برقرار رکھنے اور تیز کرنے کے لیے ریاستی مشینری میں وقف سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ خود کو نئے سرے سے متحرک کیا جا سکے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 2014 سے، ہندوستان نے اہم بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور براہ راست فائدہ کی اسکیموں کو نافذ کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے جس کا مقصد شہریوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانا ہے اور سول سروس ان تبدیلی کی کوششوں کا مرکز رہی ہے۔

جائزہ  نوٹ کرتا ہے کہ حکومت نے مشن کرم یوگی شروع کرکے ریاستوں کی صلاحیت سازی کے چیلنج کا جواب دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام کام کی جگہ کے رول اور کارکنوں کی قابلیت کو جوڑ کر صلاحیت سازی اور انسانی وسائل کے انتظام کے نظام کے درمیان ایک انتہائی ضروری پل بناتا ہے۔

جائزے میں کہا گیا ہے کہ صلاحیت سازی کے پروگرام، پیشگی سروس ٹریننگ اور جاری پیشہ ورانہ ترقی دونوں کے لحاظ سے، ان مخصوص صلاحیتوں کو تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیے جا سکتے ہیں جن کی ایک سرکاری ملازم کو اپنا کردار بخوبی انجام دینے کے لئے ضرورت ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم تیزی سے ایک مرکزی نوڈ کی شکل اختیار کر رہا ہے جو سرکاری ملازمین کو موزوں اور ضرورت پر مبنی صلاحیت سازی کے ماڈیولز تک رسائی حاصل کرنے، ان کی اہلیت سے متعلق ضروریات اور خلا کو ٹریک کرنے اور تمام محکموں میں نالج اور سیکھنے کا اشتراک کرنے کے قابل بناتا ہے۔

جائزے میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں، حکومت نے ایک شفاف عمل کے ذریعے مرکزی وزارتوں کے سینئر رینک میں پس منظر میں داخلے(لیٹرل انٹری) کی ایک اہم شروعات کی ہے اور سفارش کی ہے کہ اس میں کافی حد تک توسیع کی ضرورت ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تمام شعبوں میں سرکاری ملازمین کے لیے بنیادی اور درمیانی کیریئر کی تربیت کا از سر نو تصور کیا جانا چاہیے تاکہ مہارتوں، اہلیت اور رویوں کو ری چارج کیا جاسکے۔

سینئر رول کے تقاضوں میں بڑھنے اور نتیجہ خیز اور بامقصد ہونے کے لیے میعاد کی مدت بھی بہت اہم ہے۔ پالیسی کے نتائج کو پیمانے اور رفتار(اسکیل اینڈ اسپیڈ) سے یقینی بنانے کے لیے احتساب کا طریقہ کار ضروری بنایا جائے اگر پہلے سے ایسا نہ ہو۔ جائزہ میں بتایا گیا ہےکہ اہداف اور پیمائش پر سالانہ بات چیت - سال کے آغاز اور آخر میں - سینئر سطحوں پر پیشہ ورانہ مہارت اور جوابدہی کا آغاز کریں گے۔

*****

ش ح۔ م م ۔ ج

Uno-8555

 



(Release ID: 2035294) Visitor Counter : 5