وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعتی شعبے میں 9.5 فی صد  کااضافہ


پیداواری سرگرمیوں میں  پیداوار کی کل قیمت کا 47.5 فی صد لاگت کے طور پر استعمال کیا گیا

Posted On: 22 JUL 2024 2:54PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے آج پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے اقتصادی جائزے 24-2023 ء کی اہم خصوصیت  9.5 فی صد کی مضبوط صنعتی ترقی  رہی  ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001325G.jpg

 

اقتصادی جائزے کے مطابق، مینوفیکچرنگ ، بھارتی صنعتی  شعبہ میں سب سے آگے رہی  ، جس نے گزشتہ دہائی میں 5.2 فی صد کی اوسط سالانہ شرح نمو حاصل کی۔ مالی سال  2023 ء میں اس شعبے کی مجموعی قدر میں 14.3 فی صد اضافہ ہوا اور اسی مدت کے دوران پیداوار کا حصہ 35.2 فی صد تھا، ۔ مینوفیکچرنگ کے لیے ایچ ایس بی سی  انڈیا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس ( پی ایم آئی )  بھی سال 2024 ء  کے تمام مہینوں میں مسلسل 50 کی حد سے اوپر رہا، جو کہ بھارت کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مسلسل توسیع اور استحکام کا ثبوت ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں پیداوار کی کل مالیت کا تقریباً 47.5 فی صد پیداواری سرگرمیوں (انٹر انڈسٹری کی کھپت) میں لاگت کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ مینوفیکچرنگ سرگرمیاں بین صنعتی کھپت کا تقریباً 50 فی صد بنتی ہیں اور ایک ہی وقت میں، تمام پیداواری سرگرمیوں (زراعت، صنعت اور خدمات) میں استعمال ہونے والے تقریباً 50 فی صد لاگت فراہم کرتی ہیں۔

 

Annotation 2024-07-21 140347.png

 

ماضی میں ٹھوس بنیادی ڈھانچے ، لاجسٹکس اور تعمیل کی رکاوٹوں نے ماضی میں تخلیقی صلاحیت اور توسیع کو سست کر دیا تھا ۔ سروے  میں اس بات پر خوشی ظاہر کی گئی ہے کہ زیادہ تر ان پابندیوں کو ختم کردیا گیا  ہے ۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ  ٹھوس بنیادی ڈھانچہ اور کنیکٹیویٹی میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ  جی ایس ٹی نے کئی اشیاء کے لیے ایک ہی مارکیٹ  تشکیل دی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کو آسان بنایا گیا ہے۔  اس سروے  میں طویل مدتی سرمایہ کاری میں نجی شعبے کے کردار کے ساتھ ڈی ریگولیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ مسابقت کو بڑھانا اور بھارتی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو وسعت دینا  ، نیم ہنر مند  افراد کے لیے روزگار پیدا کرنے کی کلید ہے  ۔ اس طرح ترقی کو لوگوں کے قریب لایا  گیا ہے۔

...............................................................................

) ش ح – و ا  -  ع ا )

U.No. 8543


(Release ID: 2035125) Visitor Counter : 70