وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے کرکٹ میں رویندر جڈیجہ کی خدمات کی ستائش کی

Posted On: 30 JUN 2024 7:14PM by PIB Delhi

 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی کرکٹر رویندر جڈیجہ کی کھیل کے مختلف شعبوں میں ان کی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔

جناب مودی نے جڈیجہ کی ان کے کیریئر کے دوران دلچسپ ٹی 20 کارکردگی کے لیے بھی تعریف کی۔

آل راؤنڈر ریویندر جڈیجہ نے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’پیارے @imjadeja،

آپ نے آل راؤنڈر کی حیثیت سے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کرکٹ کے شائقین آپ کے اسٹائلش اسٹروک پلے، اسپن اور شاندار فیلڈنگ کو سراہتے ہیں۔ گذشتہ برسوں کے دوران ٹی 20 کی شاندار کارکردگی کے لیے آپ کا بےحد شکریہ۔ آپ کی آگے کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔‘‘

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7962



(Release ID: 2029778) Visitor Counter : 13