وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ہُول دیوس کے موقع پر قبائلی سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 30 JUN 2024 2:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سدھو – کانہو، چاند – بھیرَو اور پھولو – جھانو کو برطانوی حکومت کے ظلم و جبر کے خلاف اپنی عزت نفس اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ہُول دیوس قبائلی سماج کی بے مثال شجاعت، جہدو جہد اور قربانی کے لیے وقف  ایک اہم موقع ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’ہُول دیوس ایک عظیم موقع ہے جو ہمارے قبائلی معاشرے کی بے مثال ہمت، جدوجہد اور قربانی کے لیے وقف ہے۔ اس مبارک دن کے موقع پر سدھو – کانہو، چاند-بھیرَو اور پھولو – جھانو جیسے قبائلی برادری کے بہادر مرد و خواتین کو میری جانب سے خراج عقیدت۔ برطانوی سامراج کے ظلم و جبر کے خلاف ان کی عزت نفس اور شجاعت کی داستانیں اہل وطن کے لیے ہمیشہ باعث ترغیب بنی رہیں گی۔‘‘

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7949


(Release ID: 2029699) Visitor Counter : 48