وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے آچاریہ لکشمی کانت دکشت کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا

Posted On: 22 JUN 2024 2:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آچاریہ لکشمی کانت دکشت کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جو کاشی وشوناتھ دھام کے لیے وقف تھے اور رام مندر کی پران پرتشٹھا تقریب کا حصہ تھے۔

جناب مودی نے آچاریہ کو کاشی کی علمی روایت کی معروف شخصیت قرار دیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’ ملک کے عظیم اسکالر اور سانگ وید اسکول کے یجروید استاد لکشمی کانت دکشت کے رحلت کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ دکشت جی کاشی کی علمی روایت کی معروف شخصیت تھے۔ مجھے کاشی وشوناتھ دھام اور رام مندر کی افتتاحی تقریب میں ان کی قربت حاصل ہوئی۔ ان کی رحلت معاشرے کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7741



(Release ID: 2027906) Visitor Counter : 25