وزیراعظم کا دفتر

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی


قومی سلامتی کے مشیر سلیوان نے وزیر اعظم کو دوطرفہ تعاون میں، خاص طور پر آئی سی ای ٹی کے تحت پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا

وزیر اعظم نے نئی میعاد میں ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 17 JUN 2024 7:35PM by PIB Delhi

امریکی قومی سلامتی کے مشیر، جناب جیک سلیوان نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

قومی سلامتی کے مشیر سلیوان نے وزیر اعظم کو دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت ، خاص طور پر اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اقدامات (آئی سی ای ٹی) جیسے کہ سیمی کنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت، ٹیلی کام، دفاع، اہم معدنیات، خلاء وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا ۔

وزیراعظم نے تمام شعبوں میں بڑھتی ہوئی دوطرفہ شراکت داری کی رفتار اور پیمانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر خیالات کے تبادلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے جی 7 سربراہی اجلاس میں صدر بائیڈن کے ساتھ اپنی حالیہ مثبت بات چیت کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے عالمی بھلائی کے لیے جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور اسے نئی مدت میں مزید بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

7507



(Release ID: 2025979) Visitor Counter : 25