وزارت خزانہ

محترمہ نرملا سیتا رمن نے مرکزی وزیربرائے  خزانہ اور کارپوریٹ امور کا عہدہ سنبھالا


مرکزی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کے لیے ‘آسان زندگی’ کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور اس سمت میں مزید اقدامات کرتی رہے گی

Posted On: 12 JUN 2024 10:14AM by PIB Delhi

محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور کا عہدہ سنبھال لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KU8X.jpg

 

محترمہ سیتا رمن کا نارتھ بلاک میں واقع  دفتر میں مالیات  کےسکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن اور وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کے دیگر سکریٹریوں نے استقبال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PAL5.jpg

انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی  وزیر کے طور پر دوبارہ کام کرنے اور ان کی رہنمائی میں ہندوستان اور اس کے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔

محترمہ سیتا رمن نے گزشتہ 10 برسوں  میں مضبوط قیادت اور ترقی پر مبنی طرز حکمرانی  کی ستائش کی ، جس سے مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں اور ایک مضبوط اور لچکدار معیشت کی تعمیر ہوئی ہے۔

چارج سنبھالنے کے بعد، مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر کو مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے مختلف محکموں کے سکریٹریوں کے ذریعہ جاری پالیسی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کے لیے 'زندگی کی آسانی' کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کرتی رہے گی۔

محترمہ نرملا سیتارامن نے یہ بھی کہا کہ 2014 سے شروع کی گئی اصلاحات جاری رہیں گی، جس سے ہندوستان کو وسیع معاشی استحکام اور فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے عالمی چیلنجوں کے درمیان حالیہ برسوں میں ہندوستان کی قابل ستائش ترقی کی کہانی کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ آنے والے برسوں کے لیے ایک پرامید اقتصادی نقطہ نظر ہے۔

انہوں نے محکموں پر زور دیا کہ وہ این ڈی اے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو نئے جوش  کے ساتھ آگے بڑھانے اور وزیر اعظم کے ‘وکست بھارت’ کے خواب کو حاصل کرنے کے لیے جوابدہ پالیسی سازی کو یقینی بنائیں۔

 

مرکزی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ پر یقین رکھتی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صنعت کے لیڈروں، ریگولیٹرز اور شہریوں کی مسلسل حمایت اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایک مضبوط اور متحرک معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔

****

ش ح۔ج ق۔ج ا

U:7360

 



(Release ID: 2024524) Visitor Counter : 44