سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ڈاکٹر وریندر کمار نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر کے طور پر  عہدہ سنبھالا


جناب رام داس اٹھاولے نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت کا عہدہ  کا چارج لیا

Posted On: 11 JUN 2024 4:19PM by PIB Delhi

ڈاکٹر وریندر کمار نے آج یہاں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔ ڈاکٹر کمار نے انہیں یہ ذمہ داری سونپنے کےلئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر، وزیر  مملکت جناب رام داس اٹھاولے اور جناب بی ایل ورما کے ساتھ وزارت کے مختلف محکموں کے افسران  بھی موجود تھے۔

بعد ازاں، ڈاکٹر کمار نے دونوں وزراء مملکت جناب  رام داس اٹھاولے اور جناب  بی ایل ورما کے ساتھ، وزارت کی اب تک کی کامیابیوں اور ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

جناب رام داس اٹھاولے نے بھی آج یہاں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب  اٹھاولے نے کہا کہ وہ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مشن کی سمت کام کرتے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U- 7319



(Release ID: 2024164) Visitor Counter : 31