وزارات ثقافت

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے مرکزی وزیر ثقافت کا عہدہ سنبھالا


ہمارے ملک کی بڑھتی ہوئی سافٹ پاور اس کے بھرپور ثقافتی تانے بانے میں ہے: جناب شیخاوت

Posted On: 11 JUN 2024 2:31PM by PIB Delhi

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج یہاں مرکزی وزیر ثقافت کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اپنا اعتماد ظاہر کیا اور انہیں یہ موقع فراہم کیا کہ وہ ،ہمارے ملک اور دنیا میں ہندوستانیت کی تحریک کو برقرار رکھنے، تحفظ فراہم کرنے اور اسے فروغ دینے کا کام کرسکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00116HQ.jpg

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں انڈیا سے بھارت منتقلی  کے سفر میں ہم اپنے نوآبادیاتی لبادے کو اتارنے اور اپنے شاندار ثقافتی ورثے کو بحال کرنے کے لیے بڑے قدم اٹھا رہے ہیں۔ جناب شیخاوت نے کہا کہ ہمارے ملک کی بڑھتی ہوئی سافٹ پاور اس کے بھرپور ثقافتی تانے بانے اور آرٹ، موسیقی، رقص، ٹیکسٹائل وغیرہ کی شکل میں اس کے بے شمار مظاہر میں ہے۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ  ’’آئیے اس امرت کال میں اسے مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کریں اور ثقافت کو وکست بھارت کے لیے ایک مضبوط دھاگہ بنائیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FHUN.jpg

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کا استقبال سکریٹری  جناب گووند موہن اور وزارت ثقافت کے دیگر سینئر افسران نے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M1R2.jpg

 

 ش ح۔م م - ج

UNO-7301



(Release ID: 2024043) Visitor Counter : 33