عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت  میں  وزیر مملکت کا چارج سنبھالنے کے بعد کہا، ‘‘گزشتہ 10 سالوں میں پی ایم مودی کی قیادت میں انقلابی گورننس اصلاحات کا ایک سلسلہ دیکھا گیا ہے اور یہ اس مدت کے دوران بھی جاری رہیں گے’’


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک بار پھر ان پر اعتماد کرنے اور مسلسل تیسری بار یہ ذمہ داری سونپنے کے لیے وزیراعظم  مودی کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 11 JUN 2024 12:14PM by PIB Delhi

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج صبح 10 بجے نارتھ بلاک، نئی دہلی میں مسلسل تیسری مدت کے لیے وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ‘‘گزشتہ 10 سالوں میں وزیراعظم  مودی کی قیادت میں انقلابی گورننس اصلاحات کا ایک سلسلہ دیکھا گیا ہے، اور یہ اس مدت کے دوران جاری رہیں گے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011ES0.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے وزیر مملکت کے طور پر چارج سنبھالتے ہوئے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک بار پھر ان پر اعتماد کیا اور انہیں مسلسل تیسری بار یہ ذمہ داری سونپی۔ ڈاکٹر سنگھ 2014 سے یہ قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں۔ وہ اُدھم پور لوک سبھا حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CJ6M.jpg

محترمہ ایس رادھا چوہان، سکریٹری، محکمہ عملہ اور تربیت، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا استقبال کرتے ہوئے-

چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب تک مشن وکشت بھارت حاصل نہیں ہو جاتا اصلاحات جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام کا تسلسل ہو گا جو پچھلے 10 سالوں میں کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی او پی ٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں گزشتہ 10 سالوں میں گورننس اصلاحات  جاری  رہی ہیں اور کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے جذبے سے متاثر ہیں، جس سے ملک کے ہر شہری کے لیے زندگی میں آسانی لانے کے لیے شہریوں کی مرکزیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بیوہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کے لیے پنشن، مختلف سرکاری محکموں کے کام کے قواعد و ضوابط میں اصلاحات، انتخاب کے لیے انٹرویو کے عمل کو ختم کرنے، دور دراز علاقوں سے آنے والے امیدواروں کو برابری کا میدان فراہم کرنے اور پرانے قوانین کو ختم کرنے جیسی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ انتظامی اصلاحات اور تاریخی کرمایوگی مشن پچھلی دو میعادوں کے دوران کی گئی چند انقلابی اصلاحات ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر ذکر کیا کہ سی پی جی آر اے ایم ایس پوری دنیا میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔

 جب مرکزی وزیر نے اپنے عہدے کا کام کاج سنبھالا، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمےکے سکریٹری جناب  وی شرینواس،محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ میں سکریٹری محترمہ ایس رادھا چوہان کے ساتھ  دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

******

ش ح۔ج  ق ۔ رض

U:7292



(Release ID: 2023957) Visitor Counter : 36