بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کا چارج سنبھالا
’’ ایم او پی ایس ڈبلیو میری ٹائم سیکٹر کو مکمل ترقی کی طرف بااختیار بنانے کے لیے اپنا کام جاری رکھے گی جیسا کہ میری ٹائم امرت کال ویژن 2047 میں تصور کیا گیا ہے:’’ سربانند سونووال
’’لوگوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت پر بھروسہ کیا ہے جو ‘‘نیشن فرسٹ’’ کے نظریہ کے ساتھ وکشت بھارت کی طرف ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے’’:سربانند سونووال
Posted On:
11 JUN 2024 6:30AM by PIB Delhi
مرکزی وزیر سربانند سونووال نے 10 جون کو نئی دہلی میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کا چارج سنبھالا۔ عہدیداروں اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اس ملک کے تمام لوگوں کی خدمت کے وژن کے ساتھ اہداف اور مقاصد کی تکمیل کے لیے ٹیم پر اعتماد ظاہر کیا۔ جناب سونووال نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وکشت بھارت بنانے کے لیے اس ملک کی خدمت کرنے کا عزم قطعی ہونا چاہیے اور اپنی ٹیم سے اس مقصد کے لیے اپنے اچھے کام کو جاری رکھنے کے لیے زور دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا، ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ایک معاشی پاور ہاؤس بننے کی ہماری کوشش میں میری ٹائم سیکٹر کو بااختیار بنانے اور اس کی ہمہ گیر ترقی کے لیے کچھ شاندار کام کر رہی ہے ۔ ہم نیشن فرسٹ کے ارادے کے ساتھ قوم کی تعمیر کے مقصد کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنا جاری رکھیں گے کیونکہ ہم وکشت بھارت کے حتمی مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ہماری وزارت بحری شعبے کو مکمل ترقی کی سمت بااختیار بنانے کے لیے کام جاری رکھے گی جیسا کہ امرت کال ویژن، 2047 میں تصور کیا گیا ہے’’۔
********
ش ح۔ج ق ۔ رض
U:7283
(Release ID: 2023913)
Visitor Counter : 55
Read this release in:
Tamil
,
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam