صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پریس اعلانیہ

Posted On: 07 JUN 2024 7:48PM by PIB Delhi

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صدر جناب جے پی نڈا کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ایک  وفد نے آج دوپہر 2:30 بجے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی اور انہیں ایک مراسلہ سونپا جس میں بتایا گیا ہے کہ جناب نریندر مودی کو بی جے پی کی پارلیمانی جماعت کا قائد منتخب کر لیا گیا ہے۔ این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کی حمایت کے خطوط بھی صدر جمہوریہ کو سونپے گئے۔وفد کے دیگر اراکین میں بی جے پی کے جناب راجناتھ سنگھ، جناب امت شاہ، جناب اشونی ویشنو اور ڈاکٹر سی این منجوناتھ ؛ تیلگو دیسم پارٹی کے جناب این چندربابونائیڈو؛ جنتا دل (یونائٹیڈ) کے جناب نتیش کمار، جناب راجیو رنجن سنگھ (للن سنگھ) اور جناب سنجے جھا؛ شیو سینا کے جناب ایکناتھ شندے؛ جنتا دل (سیکولر) کے جناب ایچ ڈی کماراسوامی؛ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے جناب چراغ پاسوان؛ ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) کے جناب جیتن رام مانجھی؛ جن سینا کے جناب پون کلیان؛ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے جناب اجیت پوار؛ اپنا دل (سونی لال) کی محترمہ انوپریہ پٹیل؛ راشٹریہ لوک دل کے جناب جینت چودھری؛ یونائیٹڈ پیپلز پارٹی لبرل کے جناب جینت بسومتاری؛ آسام گن پریشد کے جناب اتُل بورا؛ سکم کرانتی کاری مورچہ کے جناب اندر ہنگ سُبا؛آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین کے جناب سدیش مہتو اور جناب چندر پرکاش چودھری؛ اور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) کے جناب رام داس اٹھاولے شامل تھے۔

صدر جمہوریہ ہند نے حمایت کے موصول شدہ مختلف مراسلوں کی بنیاد پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے، کہ بی جےپی کے زیر قیادت این ڈی اے اتحاد، جو کہ انتخابات سے پہلے کا سب سے بڑا اتحاد  بھی ہے، نو تشکیل شدہ 18ویں لوک سبھا میں اکثریت حاصل کرنے اور ایک مستحکم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، دستورِ ہند کے آرٹیکل 75(1) کے تحت انہیں فراہم کیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جناب نریندر مودی کو بھارت کا وزیر اعظم مقرر کیا۔

صدرجمہوریہ ہند نے جناب نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری کی تاریخ اور وقت بتائیں اور دیگر افراد کے ناموں کے بارے میں بھی انہیں مشورہ دیں جو وزراء کی مرکزی کونسل کے اراکین کے طور پر مقرر کیے جائیں گے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7247



(Release ID: 2023536) Visitor Counter : 44