وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

آرمینیا کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی


دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 06 JUN 2024 8:58PM by PIB Delhi

آرمینیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نکول پشینیان نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو فون کیا اور حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے عام انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے وزیر اعظم پاشینیان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کاذکر  کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-آرمینیا کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ایک دوسرے کے رابطے میں بنے رہنے پر اتفاق کیا۔

******

 

ش ح۔ج ق ۔ رض

U:7230


(Release ID: 2023347) Visitor Counter : 71