صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
پریس اعلانیہ
Posted On:
06 JUN 2024 6:14PM by PIB Delhi
اعلی انتخابی کمشنر جناب راجیو کمار نے انتخابی کمشنروں جناب گیانیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھوکے ہمراہ شام 4.30 بجے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرموسے آج ملاقات کی۔ انتخابی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی ایک نقل، عوامی نمائندگی کے قانون 1951 کی دفعہ 73 کے ضابطے کے تحت، جس میں 18ویں لوک سبھا کے عام انتخابات کے بعد لوک سبھا میں منتخب ہونے والے اراکین کے نام شامل ہیں، ان کی طرف سے صدر جمہوریہ کو سونپی گئی۔
صدر جمہوریہ نے اعلی انتخابی کمشنر اور چناؤ کمشنروں کو انتخابی عمل، انسانی تاریخ کی سب سے بڑی جمہوری مشق کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔ پورے ملک کی جانب سے، انہوں نے عوام کے ووٹ کے احترام کو برقرار رکھنے اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے انتھک اور تندہی سے کام کرنے پر چناؤ کمیشن ، اس کے عہدیداروں اور عملے کے ارکان کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیداروں جو انتخابی مہم اور پولنگ کے انتظام اور نگرانی میں شامل تھے نیز پولیس اور مرکزی اور ریاستی سیکورٹی اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی۔ سب سے بڑھ کر انہوں نے کروڑوں ووٹروں کی ستائش کی، جنہوں نے اتنی بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ مکمل طور پر ہمارے آئین اور بھارت کی گہری اور غیر متزلزل جمہوری روایات کے عین مطابق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ن ا۔
U- 7217
(Release ID: 2023275)
Visitor Counter : 85
Read this release in:
Odia
,
English
,
Khasi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam