وزیراعظم کا دفتر

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نےوزیراعظم مودی کو مبارکباد دی


دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان مضبوط کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا

Posted On: 06 JUN 2024 2:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 06 جون 2024 کو تھائی لینڈکی سلطنت کے وزیراعظم اعلی جناب سریتھا تھاویسین کے ساتھ انتہائی گرمجوشی اور دوستانہ ماحول میں ٹیلی فون پر  گفتگو کی ۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے ہندوستان میں حال ہی میں ہونے والے عام انتخابات میں  شاندار کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔

دونوں  ملکوں کے وزرائے اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط جیسے مختلف شعبوں میں کثیر جہتی اور مضبوط دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

********

 ش ح۔ ح ا - ج

UNO-7205



(Release ID: 2023142) Visitor Counter : 48