وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

صدر پوتن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی


قائدین  نےہند-روس خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق رائے کااظہار کیا

وزیراعظم نے روس کی برکس سربراہی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Posted On: 05 JUN 2024 10:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی آج روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب  جناب  ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔  

صدر پوتن نے وزیراعظم کو عام انتخابات میں کامیابی پر گرم جوشی سے مبارکباد دی اور تاریخی تیسری مدت کار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں ہند-روس خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم  بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے 2024 کے دوران روس کی برکس کی سربراہی  روس کو سونپے جانے کے لئے  صدر پوتن کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں بنے رہنے پر اتفاق کیا۔

*********

ش ح۔ج  ق ۔ رض

U:7197


(Release ID: 2023015) Visitor Counter : 98