صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور وزارت دفاع نے مسلح افواج کے لیے وقف ٹیلی مانس سیل کے قیام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


خصوصی ٹیلی مانس سیل مسلح افواج  کے تمام مستفیدین کے لیے دماغی صحت سے متعلق معاون ہیلپ لائن کے طور پر کام کرے گا

ٹیلی مانس ہیلپ لائن کو اکتوبر 2022 میں اپنے آغاز کے بعد سے 10 لاکھ سے زیادہ کالس موصول ہوئی ہیں، اوسطاً 3,500 کالس یومیہ

اکیاون ٹیلی مانس سیل تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کر رہے ہیں

Posted On: 05 JUN 2024 12:21PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027P27.jpg

 

پونے کے آرمڈ فورسز میڈیکل کالج میں دو سال کی مدت کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر وزارت صحت اور خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) اور وزارت دفاع(ایم او ڈی) کے درمیان ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے تاکہ دونوں وزارتوں کے درمیان ٹیلی مانس کے ایک خصوصی سیل کو چلانے کےلئے اشتراک میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ ایم او ایچ ایف ڈبلیو  کی اے ایس اور ایم ڈی محترمہ آرادھنا پٹنائک  اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے ایم او یو پر دستخط کیے۔  

خصوصی ٹیلی مانس سیل کا افتتاح یکم دسمبر 2023 کو پونے کے آرمڈ فورسز میڈیکل کالج میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان ، پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم نے  وزارت صحت و خاندانی بہبود کے سینئر افسران کی موجودگی میں کیا۔

ہندوستانی فوج کو درپیش انوکھے دباؤ کو تسلیم کرتے ہوئے، مسلح افواج میں ٹیلی مینٹل ہیلتھ کی خدمات کی ضرورت واضح ہو گئی ہے۔ آپریشنل ماحول، ثقافتی چیلنجز، اور علاقائی تنازعات سے متعلق مخصوص تناؤ نےمسلح افواج میں ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک خصوصی نقطہ نظر کی ضرورت پیدا کی ہے۔ مفاہمت نامے پر دستخط کے ساتھ، مسلح افواج کے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی ذہنی صحت اور بہبود پر توجہ دی جائے گی اور مسلح افواج کے مستفیدین کو خصوصی دیکھ بھال تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان کی ذہنی صحت کی منفرد ضروریات کو فوری اور مؤثر طریقے سے پورا کیا جائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، مسلح افواج کے طبی خدمات کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے کہا کہ مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے ذہنی صحت سے متعلق مشاورت کی ایک طویل عرصے سے ضرورت تھی، اور اب ڈیڈیکیٹڈ ٹیلی مانس سیل کے ساتھ، مسلح افواج کے اہلکار اور ان کے خاندانوں کو ذہنی صحت سے متعلق اہم امداد 24 گھنٹےملے گی اور ان کی ذہنی صحت کے مسائل کو زیادہ مؤثر طریقے سے حل کیاجائے گا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، ایم او ایچ ایف ڈبلیو کی اے ا یس اورایم ڈی محترمہ آرادھنا پٹنائک نے مسلح افواج کی ذہنی صحت سے متعلق ان کی مخصوص ذہنی صحت کی ضروریات پر غور کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیلی مانس ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام (ڈی ایم ایچ پی) کی ڈیجیٹل توسیع ہے، جو جامع، مربوط، اور شمولیت پر مبنی ساتوں دن چوبیس گھنٹے ٹیلی مینٹل ہیلتھ خدمات پیش کرتا ہے۔ یہ پہل ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی) میں ٹول فری نمبر، 14416 فراہم کرتی ہے تاکہ ذہنی صحت  سے متعلق مدد کےلئے آسان رسائی حاصل کی جا سکے۔

فی الحال، تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 51 آپریشنل ٹیلی مانس سیل کام کر رہے ہیں، جو 20 مختلف زبانوں میں خدمات پیش کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2022 میں اپنے آغاز کے بعد سے، ٹیلی مانس کو 10 لاکھ سے زیادہ کالس موصول ہوئی ہیں اور اسے یومیہ  3,500 سے زیادہ کالس  موصول ہورہی ہیں ۔ اعداد و شمار دماغی صحت کی خدمات کے لیے ایک اہم  مانگ کی نشاندہی کرتے ہیں اور ذہنی صحت کے مسائل کو جامع اور مکمل طور پر حل کرنے کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں، خاص طور پر مسلح افواج جیسے خصوصی سیاق و سباق میں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038IFM.jpg

 

ڈاکٹر کے کے ترپاٹھی، اقتصادی مشیر؛ ایئر مارشل سادھنا سکسینہ نائر، وی ایس ایم، ڈائریکٹر جنرل ہسپتال سروسز (مسلح افواج)؛ میجر جنرل دھرمیش، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، آرمڈفورسیز میڈیکل سروسیز (طبی تحقیق، صحت اور تربیت)؛ کرنل سبھادیپ گھوش، وی ایس ایم، ڈائریکٹر آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (ہیلتھ) اور دونوں وزارتوں کے سینئر افسران اس تقریب میں موجود تھے۔

************

 

ش ح ۔ف ا۔ف ر

U. No.7170


(Release ID: 2022807) Visitor Counter : 72