بھارتی چناؤ کمیشن

انتخابی بدعنوانیوں کو روکنے اور صاف ستھرے انتخابات کے نفاذ کے لیے ملك كے شہری الیكشن كمیش کے ساتھ بڑے پیمانے پر سرگرم عمل


پچھلے دو مہینوں میں سی ویجل كے ذریعے 4.24 لاکھ سے زیادہ شکایات موصول؛ 99.9 فی صد معاملات نمٹائے گئے

جیو ٹیگنگ کی مدد سے سریع الحركت دستے منٹوں میں خلاف ورزی کی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں

Posted On: 18 MAY 2024 1:23PM by PIB Delhi

لوک سبھا انتخابات  2024میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی سی ویجل ایپ انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزیوں کی فوری اطلاع دینے کے لیے لوگوں کے ہاتھ میں ایک انتہائی موثر آلہ بن كر ابھری ہے۔ 2024 كے عام انتخابات کے اعلان کے بعد سے 15 مئی 2024 تک اس ایپ کے ذریعے 4.24 لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 4,23,908 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے اور بقیہ 409 معاملات پر کارروائی جاری ہے۔ تقریباً، 89 فی صد شکایات 100 منٹ کی ٹائم لائن کے اندر دور کر دی گئیں، الیكشن كمیشن آف انڈیا کی طرف سے كیے گئے وعدہ كی مضبوطی سے پاسداری كی گئی ہے۔

شہریوں نے اس ایپ کو اُن انتخابی بدنظمیوں کی جانچ کے لیے استعمال کیا ہے جن كا تعلق مقررہ وقت یا شور کی سطح سے زیادہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، پابندی کے دوران مہم چلانے، بغیر اجازت بینرز یا پوسٹر لگانے، اجازت شدہ حد سے زیادہ گاڑیوں کی تعیناتی، جائیداد کی شكل بگاڑنے، آتشیں اسلحے دكھانے / ڈرانے دھمکانے اور ترغیب دینے كی جانچ پڑتال سے ہے۔ زمرہ وار شکایات ذیل میں پیش ہیں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OXMS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RDGN.jpg

سی ویجل ایک صارف كی خاطر اور چلانے كے لیے ایك آسان ایپلی کیشن ہےجو چوکس شہریوں کو ڈسٹرکٹ کنٹرول روم، ریٹرننگ آفیسر اور سریع الحركت دستے كی ٹیموں سے مربوط كرتا ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرکے شہری سیاسی بدنظمی  کے واقعات کی فوری اطلاع منٹوں میں اور ریٹرننگ افسر کے دفتر جائے بغیر دے سکتے ہیں۔ جیسے ہی سی ویجل ایپ پر شکایت بھیجی جائے گی شکایت کنندہ کو ایک منفرد آئی ڈی موصول ہوگی جس کے ذریعے وہ شخص اپنے موبائل پر شکایت کو ٹریک کر سکے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WN5V.jpg

بیک وقت کام کرنے والے تثلیثی عوامل سی ویجل کو کامیاب بناتے ہیں۔ صارفین جیسے ہی حقیقی وقت میں آڈیو، تصاویر یا ویڈیوز کیپچ کرتے ہیں شکایات پر عمل کے لیے "100 منٹ" کا الٹی گنتی یقینی بنائی جاتی ہے۔ جیسے ہی صارف خلاف ورزی کی اطلاع دینے کے لیے سی ویجل میں اپنا کیمرہ آن کرتا ہے ایپ خود بخود جیو ٹیگنگ فیچر کو فعال کر دیتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سریع الحركت دستے رپورٹ شدہ خلاف ورزی کی صحیح جگہ جان سکتے ہیں اور شہریوں کی طرف سے کھینچی گئی تصویر کو عدالت میں ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شہری گمنام رہ كر بھی شکایات سے باخبر كر سکتے ہیں۔ سی ویجل كے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اس ایپ میں کئی حفاظتی اقدامات شامل ہیں، جن میں جغرافیائی پابندیاں، رپورٹنگ میں وقت کی پابندیاں اور نقلی یا غیر فضول شکایات کو فلٹر کرنے کے طریقہ کار شامل ہیں۔ یہ ایپ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اور ووٹروں اور سیاسی جماعتوں کی سہولت کے لیے کمیشن کے ذریعے تیار كیے گئے ایپس کے ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2021012) Visitor Counter : 32