بھارتی چناؤ کمیشن

لوک سبھا انتخابات 2024 کے چھٹے مرحلے میں، 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 889 امیدوار انتخاب لڑیں گے


مرحلہ6 کے لیے 7 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 57 پی سیز کے لیے 1978کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے

Posted On: 18 MAY 2024 3:36PM by PIB Delhi

لوک سبھا انتخابات 2024 کے مرحلہ 6 میں 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 889 امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ اس میں جموں و کشمیر کے 3-اننت ناگ-راجوری پی سی میں ملتوی ہونے والے انتخابات کے لیے 20 امیدواربھی  شامل ہیں۔

اس مرحلے میں انتخابات کے لیے 7 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 57 پی سیز کے لیے کل 1978کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔ تمام 07 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (جموں و کشمیر کے پی سی 3- اننت ناگ-راجوری میں ملتوی شدہ پول کو چھوڑ کر) کے لیے مرحلہ 6 کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 06 مئی 2024 تھی۔ داخل کیے گئے تمام نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کے بعد، 900 نامزدگیاں درست پائی گئیں۔ مرحلہ 3 میں،  3-اننت ناگ-راجوری میں کل 28 کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے، جن میں سے 21 نامزدگیاں درست پائی گئیں۔

مرحلہ 6 میں، اتر پردیش میں 14 پارلیمانی حلقوں سے سب سے زیادہ 470 کاغذات نامزدگی موصول ہوئےتھے، اس کے بعد ہریانہ میں 10 پی سیز سے 370 کاغذات نامزدگی تھے۔ جھارکھنڈ کے 8-رانچی پارلیمانی حلقہ میں 70 کاغذات نامزدگی کے ساتھ سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل ہوئے؛ اس کے بعد 2-نارتھ ایسٹ دہلی پی سی نے دہلی کے این سی ٹی میں 69 کاغذات نامزدگی  موصول کئے۔ چھٹے مرحلے کے لیے پی سی میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی اوسط تعداد 15 ہے۔

عام انتخابات سے لے کر لوک سبھا انتخابات 2024 تک کے مرحلہ 6 کے لیے ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات:

 

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ

چھٹے مرحلے میں پی سیز کی تعداد

موصول کاغذاتِ نامزدگی

جانچ پڑتال کے بعد درست پائے گئے امیدوار

نام واپس لینے کے بعد،مقابلہ کرنے والے حتمی امیدوار

بہار

8

246

89

86

ہریانہ

10

370

239

223

جموں و کشمیر*

1

-

 

20

جھارکھنڈ

4

245

96

93

قومی راجدھانی خطہ دلّی

7

367

166

162

اڈیشہ

6

130

65

64

اترپردیش

14

470

164

162

مغربی بنگال

8

150

81

79

میزان

58

1978

900

889

*جموں و کشمیر کے پی سی 3-اننت ناگ-راجوری میں پولنگ مرحلہ 3 سے مرحلہ 6 تک ملتوی۔

*****

(ش ح –ا ع- ر ا)   

U.No.6954



(Release ID: 2021011) Visitor Counter : 72