بھارتی چناؤ کمیشن
لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 1717 امیدوار الیکشن لڑیں گے
چوتھے مرحلے کے لیے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 96 پارلیمانی حلقوں کے لیے 4264 نامزدگی فارم داخل کیے گئے
Posted On:
03 MAY 2024 1:27PM by PIB Delhi
لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 1717 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے میں انتخابات کے لیے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 96 پارلیمانی حلقوں کے لیے کل 4264 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔ آخری تاریخ تمام 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لیے چوتھے مرحلے کے لیے نامزدگی داخل کرنے کے لیے 25 اپریل 2024 تھی۔ داخل کردہ تمام نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کے بعد، 1970 نامزدگیوں کو درست پایا گیا۔
چوتھے مرحلے میں، تلنگانہ میں 17 پارلیمانی حلقوں سے سب سے زیادہ 1488 نامزدگی فارم داخل کرائے گئے تھے، اس کے بعد آندھرا پردیش میں 25 پارلیمانی حلقوں سے 1103 نامزدگی فارم داخل کئے گئےتھے۔ تلنگانہ میں 7-ملکاج گیری پارلیمانی حلقہ میں سب سے زیادہ 177 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے جس کے بعد اسی ریاست میں 13-نالگونڈہ اور 14-بھونگیر ہیں۔ دونوں میں 114، 114 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے۔ چوتھے مرحلے کے لیے پارلیمانی حلقوں میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی اوسط تعداد 18 ہے۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کے لیے ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لحاظ سے تفصیلات:
ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطہ
|
چوتھے مرحلے میں پارلیمانی حلقوں کی تعداد
|
نامزدگی فارم موصول ہوئے
|
جانچ پڑتال کے بعد درست امیدوار
|
نام واپس لینے کے بعد، حتمی مقابلہ کرنے والے امیدوار
|
آندھرا پردیش
|
25
|
1103
|
503
|
454
|
بہار
|
5
|
145
|
56
|
55
|
جموں و کشمیر
|
1
|
39
|
29
|
24
|
جھارکھنڈ
|
4
|
144
|
47
|
45
|
مدھیہ پردیش
|
8
|
154
|
90
|
74
|
مہاراشٹر
|
11
|
618
|
369
|
298
|
اوڈیشہ
|
4
|
75
|
38
|
37
|
تلنگانہ
|
17
|
1488
|
625
|
525
|
اتر پردیش
|
13
|
360
|
138
|
130
|
مغربی بنگال
|
8
|
138
|
75
|
75
|
کل
|
96
|
4264
|
1970
|
1717
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6763
(Release ID: 2019541)
Visitor Counter : 153
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil