وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے،اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ تبالہ خیال کیا


وزیر اعظم نے اٹلی کے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی

وزیراعظم نے اٹلی میں جی-7  سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا

دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق اپنے عزم کی توثیق کی

انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 25 APR 2024 9:03PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے یوم آزادی کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم میلونی اور اٹلی کے عوام کو اپنی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اٹلی میں پگلیہ کے مقام  پرجون 2024 میں منعقد ہونے والے جی- 7 سمٹ آؤٹ ریچ اجلاس میں مدعو کرنے پر وزیراعظم میلونی  کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں  نے ہندوستان کی جی- 20 صدارت کے اہم نتائج ، خاص طور پر ، اٹلی کی صدارت کے تحت  جی -7 سربراہ اجلاس  میں گلوبل ساؤتھ کی  معاونت کرنے والے نتائج کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دوطرفہ اسٹریٹجک ساجھیداری کو مسلسل مستحکم بنانے سے متعلق  اپنے عزم کی توثیق کی ۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے  علاقائی اور عالمی  سطح پر رونما ہونے والے حالات  وواقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م - ق ر)

U-6680



(Release ID: 2018904) Visitor Counter : 34