بھارتی چناؤ کمیشن
عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے دوران ، ای سی آئی (بھارتی الیکشن کمیشن )ملک میں لوک سبھا انتخابات کی 75 سالہ تاریخ میں اب تک کی ناجائزرقوم کی سب سے زیادہ ضبطیوں کا ریکارڈ قائم کرنے کی راہ پر گامزن
ای سی آئی نے پیسے کے ناجائز استعمال پر کریک ڈاؤن کیا: یکم مارچ سے ہر روز 100 کروڑ روپے ضبط کیے گئے
پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی 4650 کروڑ روپے ضبط کیے گئے: 2019 کے انتخابات میں مجموعی ضبطی سے زیادہ
کمیشن کا کہنا ہے کہ کارروائی سخت اور بلا روک ٹوک جاری رہے گی
Posted On:
15 APR 2024 12:19PM by PIB Delhi
عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے دوران ، ای سی آئی (بھارتی الیکشن کمیشن )ملک مں لوک سبھا انتخابات کی 75 سالہ تاریخ مںا اب تک کی ناجائزرقوم کی سب سے زیادہ ضبطیوں کا ریکارڈ قائم کرنے کی راہ پر گامزن ہے ۔قانون نافذکرنے والی ایجنسیوں نے کروڑوں روپے جمعہ کو 18ویں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی پیسے کی طاقت کے خلاف ای سی آئی کی پرعزم لڑائی میں 4650 کروڑ روپے سے زائد کی ریکارڈ ضبطی کی ہے۔ یہ 2019 میں پورے لوک سبھا انتخابات کے دوران ضبط کی گئی 3475 کروڑروپے سے زیادہ کا اضافہ ظاہرکرتا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ضبط شدہ اشیا میں 45فیصدڈرگس اور منشیات کی ہیں، جو کمیشن کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ یہ قبضے جامع منصوبہ بندی، وسیع تر تعاون اور ایجنسیوں کی جانب سے متحد ڈیٹرنس ایکشن، شہریوں کی فعال شرکت اور ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال سے ممکن ہوئے ہیں۔
کالے دھن کا استعمال، سیاسی فنانسنگ کے علاوہ اور اس کا درست انکشاف، مخصوص علاقوں میں زیادہ وسائل رکھنے والی پارٹی یا امیدوار کے حق میں یکساںمواقع کی فراہمی کے عمل میں خلل ڈال سکتا ہے۔ قبضے لوک سبھا انتخابات کو لالچ اور انتخابی بدعنوانیوں سے پاک کرنے اور برابری کے کھیل کو یقینی بنانے کے ای سی آئی کے عزم کا ایک اہم حصہ ہیں۔سی ای سی (چیف الیکشن کمشنر) جناب راجیو کمار نے گزشتہ ماہ انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے منی پاور کو ‘ ایم 4’ چیلنجوں میں سے ایک کے طور پر اجاگر کیا۔ 12 اپریل کو، سی ای سی جناب راجیو کمار کی قیادت میں کمیشن نے ای سی جناب گیانیش کمار اورجناب سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ 19 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں تعینات تمام مرکزی مبصرین کا جائزہ لیا۔ بغیر کسی لالچ کے انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے سختی، نگرانی اور چیکنگ غور و خوض میں شامل تھے۔
ضبطیوں میں ہونے والا یہ اضافہ،‘لیول پلیئنگ فیلڈ’ کے لیے، خاص طور پر چھوٹی اور کم وسائل والی جماعتوں کے حق میں، ترغیبات کی نگرانی اور انتخابی بدعنوانیوں کو روکنے کے لیے ای سی ای کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
نلگریس، تمل ناڈو میں ایک واقعہ میں، کمیشن نے فلائنگ اسکواڈ ٹیم لیڈر کو ڈیوٹی میں لاپرواہی اور ایک سرکردہ لیڈر کے قافلے کی من مانی چیکنگ کی پاداش میں معطل کر دیا۔ اسی طرح عہدیداروں نے ایک ریاست کے وزیراعلیٰ کے قافلے میں موجود گاڑیوں اور دوسری ریاست میں نائب وزیراعلیٰ کی گاڑی کی بھی جانچ کی۔ کمیشن نے تقریباً 106 سرکاری ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہے جو انتخابی مہم میں سیاست دانوں کی مدد کرتے ہوئے پائے گئے ہیں اور اس طرح ضابطہ اخلاق اور ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
پارلیمانی انتخابات کے اعلان کے دوران پریس بریفنگ میں، سی ای سی جناب راجیو کمار نے اپنی پریزنٹیشن میں انکم ٹیکس، ہوائی اڈے کے حکام اور متعلقہ اضلاع کے ایس پیز، سرحدی ایجنسیوں کے ذریعے پرواز کا شیڈول نہ رکھنے والے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کی نگرانی اور معائنہ سے متعلق بی سی اے ایس ہدایات کی سختی سے تعمیل پر زور دیا اور اس بات پر بھی زوردیا گیا کہ بین الاقوامی چیک پوسٹوں اور جی ایس ٹی حکام پر کڑی نظر رکھیں تاکہ گوداموں کی کڑی نگرانی کی جاسکے، خاص طور پر عارضی گوداموں کا مقصد مفت چیزوں کو ذخیرہ کرنا ہے۔ کمیشن نے جائزوں کے دوران ہمیشہ اس بات پر زور دیا تھا کہ نقل و حمل کے تمام وسائل پر کثیر جہتی نگرانی کی جائے گی، جن میں سڑکوں پر نقل و حمل کے لیے چیک پوسٹیں اور ناکے، ساحلی راستوں کے لیے کوسٹ گارڈ اور ڈی ایم اور ایس پیز کے ساتھ ہوائی راستوں کے لیے ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹروں کی چیکنگ اور غیر طے شدہ پروازیں شامل ہیں۔
13.04.2024 کو ریاست/ یوٹی کے حساب سے اور زمرہ وار دوروں کی تفصیلات ضمیمہ A میں رکھی گئی ہیں۔
یہ کیسے ممکن ہوا؟
1-الیکشن سیزور مینجمنٹ سسٹم (ای ایس ایم ایس) – الگ تھلگ رہ کر کام کرنے کے سلسلے کو توڑنا اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے تمام نافذ کرنے والے اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔ نگرانی کے عمل میں ٹیکنالوجی کے متعارف ہونے کے ساتھ، ای ایس ایم ایس ، ایک ای سی آئی اندرون ملک تیار کردہ پورٹل ایک محرک ثابت ہو رہا ہے۔ روک تھام اور دوروں کی ریئل ٹائم رپورٹنگ، مصنوعی ضبطیوں سے بچنے کے لیے نئی اختراع کا اسمبلی انتخابات کے آخری دور میں تجربہ کیا گیا۔
پورٹل ڈیجیٹل ٹریلز اور ماؤس کے کلک پر ضبطی کی معلومات کی دستیابی کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے تمام کنٹرولنگ سطحوں پر فوری اور بروقت جائزے قابل عمل ہوتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، مختلف ایجنسیوں کے 6398 ڈسٹرکٹ نوڈل افسران، 734 ریاستی نوڈل افسران، 59000 فلائنگ اسکواڈز (ایف ایس) اور سٹیٹکس سرویلنس ٹیمیں (ایس ایس ٹی ) مکمل حقیقی وقت کی نگرانی اور اپ ڈیٹس کے لیے ای ایس ایم ایس پلیٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔ تمام نوڈل اہلکاروں کو ای ایس ایم ایس کے استعمال کے مختلف پہلوؤں پر تربیت دی گئی ہے۔ یہ نظام 2023 کے اسمبلی انتخابات کے دوران مضبوطی سے قائم ہوا۔ جب پچھلے اسی انتخابات میں 239.35 کروڑ روپے کے مقابلے 2014.26 کروڑ روپے ضبط ہوئے۔ اسمبلی انتخابات کے آخری دور میں کامیاب عمل آوری اور شعبے سے حاصل ہونے والے تاثرات کےساتھ، اس کا جائزہ لیا گیا ہے اور جاری انتخابات میں عمل آوری سے پہلے اسے مضبوط بنایا گیا ہے۔
2- پیچیدہ اور جامع منصوبہ بندی، سب سے بڑی تعداد میں نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی شمولیت: ایجنسیوں کے درمیان باہمی تعاون کے لیے مرکز اور ریاستوں دونوں سے نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی سب سے بڑی تعداد کو جمع کیا گیا ہے۔
S. No.
|
Cohort
|
Agencies
|
1
|
Cash & Precious Metals
|
Income Tax, state Police, RBI, SLBC, AAI, BCAS, State Civil Aviation, Enforcement Directorate, Dept. of Post, CISF
|
2
|
Liquor
|
State Police, State Excise, RPF
|
3
|
Narcotics
|
State Police, NCB, ICG, DRI
|
4
|
Freebies
|
CGST, SGST, State Transport Department, Customs, State Police
|
5
|
Border and Other agencies
|
Assam Rifles, BSF, SSB, ITBP, CRPF, Forest Department, State Police
|
3- انتخابات سے مہینوں پہلے اور جنوری 2024 سے زیادہ شدت کے ساتھ، الیکشن کمیشن کے سینئر عہدیداروں نے ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کیا تاکہ انتخابات میں پیسے کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا جا سکے۔ مزید برآں، اضلاع کا اچھی طرح سے جائزہ لیا گیا، اور چیف سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پیز) اور نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے ساتھ ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور انتخابات کے دوران مالی وسائل کے غلط استعمال کے خلاف چوکسی بڑھانے کی حوصلہ افزائی کے لیے بات چیت کی گئی۔ فیلڈ لیول کے اہلکار بھی چیف الیکٹورل آفیسرز (سی ای اوز)، مبصرین، اور ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسرز (ڈی ای اوز) سے جاری جائزوں کے تابع ہیں۔ اکثر، ایک ایجنسی کی طرف سے کی جانے والی دریافتیں دوسروں کے اعمال کو ‘طلاع اور رہنمائی’ کرتی ہیں، جس سے ایک متحد اور وسیع پیمانے پر روک تھام کا اثر ہوتا ہے۔ کمیشن نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتخابی دوروں کے دوران مختلف ذرائع—سڑک، ریل، سمندری اور ہوائی— کے ذریعے متاثرین کا معائنہ کرنے میں متعلقہ ایجنسیوں پر مشتمل مشترکہ ٹیموں کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں، جنوری اور فروری میں، سرکاری اعلان سے پہلے کے مہینوں میں، ملک بھر میں مزید 7502 کروڑ روپے نقد، شراب، منشیات، قیمتی دھاتوں اور مفت کی شکل میں ضبط کیے گئے۔ اس سے اب تک کی کل ضبطی 12000 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ انتخابی مدت میں ابھی چھ ہفتے باقی ہیں۔
4- معاشرے میں منشیات کی لعنت پر توجہ میں اضافہ: قابل ذکر بات یہ ہے کہ منشیات کے قبضے پر کافی توجہ مرکوز کی گئی تھی، جو جنوری اور فروری 2024 میں ہونے والی ضبطیوں کاتقریباً 75 فیصد تھا۔ چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے ایجنسیوں کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ نوڈل ایجنسیوں کے دوروں کے دوران منشیات اور منشیات کو ضبط کیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے ناجائز پیسے کے استعمال کے خطرے کے علاوہ، منشیات کمیونٹیز، خاص طور پر نوجوانوں کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت کے ساتھ ایک سنگین سماجی خطرہ ہے۔ کمیشن نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈائریکٹوریٹ جنرل اور اس کے سینئر حکام کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے تاکہ منشیات کی سمگلنگ کے لیے اہم راستوں اور راہداریوں کی نشاندہی کی جا سکے اور مؤثر انسدادی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ پچھلے کچھ سالوں میں، ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے دوران اہم قبضے کیے گئے ہیں، جس میں گجرات، پنجاب، منی پور، ناگالینڈ، تریپورہ اور میزورم جیسی ریاستوں میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی کارروائی بھی شامل ہے۔
اروناچل پردیش میں سٹیٹک سرویلنس ٹیم کے ذریعے گاڑیوں کی چیکنگ
کرناٹک کے کالابوراگی ضلع میں ضبط شدہ شراب
5- اخراجات کے لیے حساس حلقوں کی شناخت: 123 پارلیمانی حلقوں کو زیادہ توجہ مرکوز رکھنے کے لیے اخراجات کے لیے حساس حلقوں کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ ان حلقوں میں یا تو پچھلے انتخابات میں ترغیبات کی تقسیم کی تاریخ رہی تھی یا بین ریاستی اور بین الاقوامی سرحدوں سے منشیات، نقدی اور شراب کی ممکنہ آمد جاری رہی تھی۔
6- اخراجات کے مبصرین کی تعیناتی: اخراجات کے مبصرین کے طور پر تعینات سینئر افسران منصفانہ اور حوصلہ افزائی سے پاک انتخابات کے لیے کمیشن کی آنکھ اور کان کا کام کرتے ہیں۔ کل 656 اخراجات کے مبصرین کو پارلیمانی حلقوں میں تفویض کیا گیا ہے، جبکہ 125 کو اروناچل پردیش، اڈیشہ، آندھرا پردیش اور سکم کے اسمبلی حلقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈومین کی مہارت اور انتخابی عمل کے تجربے کے شاندار ٹریک ریکارڈ کے ساتھ خصوصی اخراجات کے مبصرین کو بھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
7- ای -نگرانی کا استعمال: کمیشن کی ای – نگرانی ایپ نے کسی بھی قسم کی ترغیبات کی تقسیم پر شہریوں سے براہ راست شکایات کے ذریعے اخراجات کی نگرانی کے عمل کو بھی تقویت دی ہے۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد سے، نقد، شراب اور مفت کی تقسیم سے متعلق کل 3262 شکایات موصول ہوئی ہیں۔
8- شہریوں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا: موجودہ انتخابات کے آغاز میں، میڈیا میں سیاحوں کو زمینی سطح کی ٹیموں کی طرف سے غیر ضروری چیکنگ اور پریشانیوں سے گزرنے کے بارے میں خبریں آئیں۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، کمیشن نے فوری طور پر تمام چیف الیکٹورل افسران (سی ای اوز) کو سیاحوں اور شہریوں کا معائنہ کرتے وقت محتاط اور شائستہ انداز اختیار کرنے کی ضرورت کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی۔ مزید برآں، کمیشن نے تشکیل دی گئی ‘ضلعی شکایات کمیٹیوں (ڈی جی سی ’ کو ہدایت دی کہ وہ ضبطیوں سے متعلق شکایات کے فوری حل کے لیے مخصوص مقامات پر روزانہ سماعت کریں۔ سی ای اوز اور ڈی ای اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان کمیٹیوں کے موثر کام کو یقینی بنائیں۔
یہ اقدامات اخراجات کی نگرانی کے جامع عمل کی بنیاد کے طور پر کام کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں عوام کو کم از کم تکلیف کے ساتھ ضبطیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ آنے والے دنوں میں انتخابی مہم تیز ہونے کے ساتھ، کمیشن اپنے عزم کے مطابق کسی لالچ سے پاک انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی چوکسی بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
ضمیمہ اے- 13 اپریل 2024 کوریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لحاظ سے ضبطیوں کی تفصیلات
انتخابی ضبطیوں کے بندوبست کا نظام
|
Date of Print: 13.04.2024 09:53 pm
Filter Date: From 01-03-2024 To 13-04-2024
|
نمبرشمار
|
ریاست
|
نقد رقم (کروڑ روپےمیں)
|
شراب کی مقدار(لیٹرس میں )
|
شراب کی قیمت(کروڑروپے میں)
|
ڈرگس کی قیمت (کروڑروپے میں)
|
قیمتی دھاتوں کی قیمت (کروڑروپے میں)
|
ترغیبات /دیگر اشیا کی قیمت (کروڑروپے میں)
|
میزان (کروڑروپے)
|
1
|
انڈمان اور نکوبار جزائر
|
0.2283950
|
3129.11
|
0.0744660
|
2.0127000
|
0.0000000
|
0.0000000
|
2.3155610
|
2
|
آندھرا پردیش
|
32.1549530
|
1022756.48
|
19.7198350
|
4.0635400
|
57.1427590
|
12.8933650
|
125.9744520
|
3
|
اروناچل پردیش
|
6.4626890
|
157056.59
|
2.8799110
|
0.8182360
|
2.6378890
|
0.7295980
|
13.5283230
|
4
|
آسام
|
3.1780990
|
1594842.47
|
19.2702290
|
48.7692370
|
44.2246890
|
25.6795360
|
141.1217900
|
5
|
بہار
|
6.7770240
|
845758.18
|
31.5729460
|
37.5943630
|
19.7613200
|
60.0628720
|
155.7685250
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
0.9690950
|
29027.47
|
0.9157730
|
2.0751550
|
0.5269720
|
0.0000000
|
4.4869950
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
11.9818310
|
55690.73
|
1.3978870
|
17.1809360
|
2.5824360
|
26.3291050
|
59.4721950
|
8
|
ڈی ڈی اینڈ ڈی این ایچ
|
0.3949850
|
8351.26
|
0.2149490
|
0.0000000
|
0.0000000
|
0.0000000
|
0.6099340
|
9
|
گوا
|
15.6452760
|
101446.04
|
2.3307540
|
3.2368700
|
3.7885940
|
1.1857350
|
26.1872290
|
10
|
گجرات
|
6.5565420
|
760062.82
|
21.9468710
|
485.9946220
|
36.4879620
|
54.3495200
|
605.3355170
|
11
|
ہریانہ
|
3.8467740
|
191840.41
|
5.6527380
|
5.4925780
|
1.7325760
|
1.1865960
|
17.9112620
|
12
|
ہماچل پردیش
|
0.2235760
|
355123.80
|
5.2488070
|
2.2543480
|
0.0335000
|
0.1547150
|
7.9149460
|
13
|
جموں و کشمیر
|
1.2466890
|
23964.59
|
0.6300640
|
2.3529220
|
0.0025800
|
0.0559150
|
4.2881700
|
14
|
جھارکھنڈ
|
4.2282350
|
158054.60
|
3.4131010
|
35.1123330
|
0.3980360
|
8.6841250
|
51.8358300
|
15
|
کرناٹک
|
35.5380070
|
13052708.14
|
124.3380670
|
18.7566280
|
41.9368860
|
60.8632560
|
281.4328440
|
16
|
کیرالہ
|
10.9301610
|
49212.31
|
2.0053870
|
14.2861250
|
21.0896510
|
5.0468590
|
53.3581830
|
17
|
لداخ
|
0.0000000
|
18.83
|
0.0011580
|
0.0000000
|
0.0000000
|
0.0000000
|
0.0011580
|
18
|
لکشدیپ
|
0.0000000
|
35.55
|
0.0181200
|
0.0556000
|
0.0000000
|
0.0000000
|
0.0737200
|
19
|
مدھیہ پردیش
|
13.3794000
|
1633114.94
|
25.7788940
|
25.8906670
|
8.7413820
|
38.4886970
|
112.2790400
|
20
|
مہاراشٹر
|
40.0560580
|
3556027.76
|
28.4656210
|
213.5643290
|
69.3837180
|
79.8780460
|
431.3477720
|
21
|
منی پور
|
0.0003530
|
36489.36
|
0.4067430
|
31.1167990
|
3.8523740
|
8.9337170
|
44.3099860
|
22
|
میگھالیہ
|
0.5048930
|
42655.42
|
0.6695960
|
26.8558810
|
0.0000000
|
7.3595450
|
35.3899150
|
23
|
میزورم
|
0.1119530
|
105488.00
|
3.7789580
|
37.1563530
|
0.0000000
|
5.8545950
|
46.9018590
|
24
|
ناگالینڈ
|
0.0000000
|
26537.76
|
0.2617410
|
2.9973300
|
0.0000000
|
4.9314800
|
8.1905510
|
25
|
قومی خطہ دہلی
|
11.2862670
|
67046.55
|
1.4250850
|
189.9424280
|
32.2370250
|
1.1788900
|
236.0696950
|
26
|
اوڈیشہ
|
1.4750630
|
1324111.29
|
16.2141150
|
39.0155790
|
6.4600000
|
43.9682390
|
107.1329960
|
27
|
پڈوچیری
|
0.0000000
|
818.56
|
0.0173900
|
0.0000000
|
0.0000000
|
0.0000000
|
0.0173900
|
28
|
پنجاب
|
5.1334400
|
2206988.94
|
14.4041880
|
280.8158050
|
10.5262050
|
0.9652680
|
311.8449060
|
29
|
راجستھان
|
35.8561600
|
3798601.52
|
40.7857900
|
119.3799370
|
49.2176960
|
533.2869270
|
778.5265100
|
30
|
سکم
|
0.3015000
|
6145.30
|
0.1195790
|
0.0141580
|
0.0000000
|
0.0015000
|
0.4367370
|
31
|
تمل ناڈو
|
53.5886800
|
590297.33
|
4.4342350
|
293.0253640
|
78.7575380
|
31.0436110
|
460.8494280
|
32
|
تلنگانہ
|
49.1818260
|
685838.52
|
19.2125880
|
22.7139650
|
12.3893650
|
18.3519690
|
121.8497130
|
33
|
تریپورہ
|
0.4830040
|
136617.51
|
2.1921530
|
16.8726420
|
0.6326870
|
3.3093150
|
23.4898010
|
34
|
اتر پردیش
|
24.3163150
|
1059181.84
|
35.3357200
|
53.9802710
|
20.6561230
|
11.4803120
|
145.7687410
|
35
|
اتراکھنڈ
|
6.1560290
|
67488.22
|
3.0093810
|
9.8666220
|
3.2938600
|
0.2153580
|
22.5412500
|
36
|
مغربی بنگال
|
13.2002790
|
2077396.55
|
51.1733990
|
25.5883020
|
33.6120330
|
96.0305140
|
219.6045270
|
میزان (کروڑروپےمیں)
|
|
395.3935510
|
35829924.75
|
489.3162390
|
2068.8526250
|
562.1058560
|
1142.4991800
|
4658.1674510
|
کل میزان (کروڑروپےمیں) 4658.1674510
|
********
ش ح۔س ب۔رم
U-6556
(Release ID: 2017940)
Visitor Counter : 161
Read this release in:
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Bengali
,
Odia
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Malayalam