بھارتی چناؤ کمیشن
عام انتخابات 2024 کے اعلان کے بعد سے سویدھا پورٹل پر 73000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 44600 سے زیادہ درخواستیں منظور کی گئیں
فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ کا اصول پارٹیوں اور امیدواروں کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بناتا ہے
سویدھا پورٹل نے انتخابی انتظام میں شفافیت کو فروغ دیاہے
Posted On:
07 APR 2024 12:14PM by PIB Delhi
انتخابات کے اعلان ہونے اور مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کے فعال ہونے کے بعد سے محض 20 دنوں کے عرصے میں سویدھا پلیٹ فارم پر سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے 73379 اجازت مانگنے والی درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 44626 درخواستیں (60فیصد) منظور کی گئیں۔ تقریباً 11200 درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا تھا جو کہ موصول ہونے والی کل درخواستوں کا 15فیصد ہے اور 10819 درخواستیں رد کر دی گئیں کیونکہ وہ اِن ویلڈ یا ڈپلیکیٹ تھیں۔ بقیہ درخواستوں پر 7 اپریل 2024 تک دستیاب تفصیلات کے مطابق کام چل رہا ہے۔
سب سے زیادہ درخواستیں تمل ناڈو سے (23239) موصول ہوئیں اس کے بعد مغربی بنگال سے (11976) اور مدھیہ پردیش (10636) موصول ہوئیں۔ سب سے کم درخواستیں چنڈی گڑھ سے (17)، لکشدیپ سے (18) اور منی پور سے (20) موصول ہوئیں۔ موصول ہونے والی ریاست وار درخواستوں کو ضمیمہ اے میں دکھایا گیا ہے۔
سویدھا پورٹل ایک ٹیکنالوجی کے ذریعہ فراہم کردہ سولیوشن ہے جسے ای سی آئی نے آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے سب کے لئے برابری کے میدان کو یقینی بنانے کے مقصد سے تیار کیا ہے۔ ایک متاثر کن ٹریک ریکارڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے، سویدھا پورٹل نے انتخابی مدت کے دوران سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے اجازتوں اور سہولیات کی درخواستوں کو حاصل کرنے اور ان پر کام کرنے کے عمل کو ہموار کیا ہے۔
انتخابی مہم کی مدت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، جہاں پارٹیاں اور امیدوار رائے دہندگان تک پہنچنے کے لیے سرگرمیوں میں مصروف ہیں، سویدھا پورٹل فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ کے اصول پر شفاف طریقے سے مختلف قسم کی اجازت کی درخواستوں پر کام کرتا ہے۔ یہ ریلیاں منعقد کرنے، پارٹی کے عارضی دفاتر کھولنے، گھر گھر کینویسنگ کرنے ، ویڈیو وین، ہیلی کاپٹر، گاڑیوں کے پرمٹ حاصل کرنے، پمفلٹ تقسیم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
سویدھا پورٹل - ای سی آئی آئی ٹی- ایکو سسٹم کی اہم ایپلی کیشن کے بارے میں
سیاسی جماعتیں اور امیدوار بغیر کسی رکاوٹ کے سویدھا پورٹل (https://suvidha.eci.gov.in) کے ذریعے قابل رسائی،آن لائن اجازت کی درخواستیں کہیں سے بھی، کسی بھی وقت جمع کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام متعلقین کے لیے شمولیت اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے آف لائن جمع کرانے کے متبادل دستیاب ہیں۔
ریاست کے مختلف محکموں کے نوڈل افسروں کے زیر انتظام ایک مضبوط آئی ٹی پلیٹ فارم کی مدد سے، سویدھا پورٹل اجازت کی درخواستوں پر موثر کارروائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ سویدھا کے پاس ایک ساتھی ایپ بھی ہے جو درخواست دہندگان کو ان کی درخواستوں کی صورتحال کو ریئل ٹائم میں ٹریک کرنے کے قابل بناتا ہے، اس عمل سے مزید سہولت اور شفافیت کا اضافہ ہوتا ہے۔ ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
سویدھا پلیٹ فارم نہ صرف انتخابی عمل کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے بلکہ ایپلی کیشنز کی ریئل ٹائم ٹریکنگ، اسٹیٹس اپ ڈیٹس، ٹائم اسٹیمپڈ جمع کرانے اور ایس ایم ایس کے ذریعے مواصلت فراہم کرکے شفافیت کو بھی یقینی بناتا ہے۔ اس کے علاوہ پورٹل پر دستیاب اجازت کا ڈیٹا انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک قیمتی وسیلہ کے طور پر کام کرتا ہے، جس سے انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ جوابدہی اور دیانتداری میں مدد ملتی ہے۔
سویدھا پلیٹ فارم کے ساتھ، الیکشن کمیشن آف انڈیا ایک منصفانہ، موثر اور شفاف انتخابی ماحول کو آسان بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، جہاں تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ضروری اجازتوں اور منظوریوں تک یکساں رسائی حاصل ہے۔
ضمیمہ اے:
نمبر شمار
|
ریاست
|
کل درخواستیں
|
1
|
آندھرا پردیش
|
1153
|
2
|
آسام
|
2609
|
3
|
بہار
|
861
|
4
|
گوا
|
28
|
5
|
گجرات
|
648
|
6
|
ہریانہ
|
207
|
7
|
ہماچل پردیش
|
125
|
8
|
کرناٹک
|
2689
|
9
|
کیرالہ
|
1411
|
10
|
مدھیہ پردیش
|
10636
|
11
|
مہاراشٹر
|
2131
|
12
|
منی پور
|
20
|
13
|
میگھالیہ
|
1046
|
14
|
میزورم
|
194
|
15
|
ناگالینڈ
|
46
|
16
|
اوڈیشہ
|
92
|
17
|
پنجاب
|
696
|
18
|
راجستھان
|
2052
|
19
|
سکم
|
44
|
20
|
تمل ناڈو
|
23239
|
21
|
تریپورہ
|
2844
|
22
|
اتر پردیش
|
3273
|
23
|
مغربی بنگال
|
11976
|
24
|
چھتیس گڑھ
|
472
|
25
|
جھارکھنڈ
|
270
|
26
|
اتراکھنڈ
|
1903
|
27
|
تلنگانہ
|
836
|
28
|
انڈمان و نکوبار جزائر
|
468
|
29
|
چنڈی گڑھ
|
17
|
30
|
دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
108
|
31
|
این سی ٹی آف دہلی
|
529
|
32
|
لکشدیپ
|
18
|
33
|
پڈوچیری
|
355
|
34
|
جموں و کشمیر
|
383
|
|
کل
|
73,379
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6472
(Release ID: 2017346)
Visitor Counter : 93
Read this release in:
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam
,
Assamese
,
Odia
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Kannada