وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کی بھوٹان کے وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ اور مختلف مفاہمت ناموں  کا لین دین

Posted On: 22 MAR 2024 6:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھمپو میں اپنے اعزاز  میں منعقد دوپہر کے کھانے پر بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب شیرنگ ٹوبگے سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے اپنے غیر معمولی عوامی استقبال کے لیے وزیر اعظم ٹوبگے کا شکریہ ادا کیا۔ پارو سے تھمپو تک کے سفر کے دوران لوگوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

دونوں لیڈروں نے کثیر رخی دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور قابل تجدید توانائی، زراعت، نوجوان کے  تبادلے، ماحولیات اور جنگلات اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان طویل مدتی اور غیر معمولی تعلقات ہیں، جن میں تمام سطحوں پر حد سے زیادہ اعتماد، ہم آہنگی اور باہمی سمجھ شامل ہے۔

میٹنگ سے پہلے، وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے وزیر اعظم نے توانائی، کاروبار، ڈیجیٹل کنیکٹویٹی، خلاء، زراعت، نوجوانوں کے درمیان رابطہ وغیرہ سے متعلق مختلف مفاہمت ناموں/معاہدوں کے لین دین کا جائزہ لیا۔

*****

ش ح – ق ت

U: 6317

 



(Release ID: 2016156) Visitor Counter : 31