بھارتی چناؤ کمیشن
کمیشن ایسے ضلعی مجسٹریٹوں اور پولیس سپرنٹینڈنٹوں کا تبادلہ كر دیا ہےجو بالترتیب آئی اے ایس اور آئی پی ایس كے تحت نہیں۔ گجرات، پنجاب، اڈیشہ اور مغربی بنگال کی چار ریاستوں میں 8 نان کیڈر ایس پیز/ایس ایس پیز اور 5 نان کیڈر ڈی ایم کا تبادلہ كیا گیا ہے
جہاں جہاں ممتاز سیاستدانوں کے رشتہ دار ڈی ایم اور ایس پی کے عہدوں پر فائز ہیں ان کا تبادلہ بھی کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی بھٹنڈہ (پنجاب) اور ایس پی سونیت پور (آسام) کا تبادلہ ہوا
Posted On:
21 MAR 2024 4:36PM by PIB Delhi
جاری لوک سبھا انتخابات 2024 میں برابری کے میدان فراہم كرنے كے اپنے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے آج غیر کیڈر افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے جو چار ریاستوں یعنی گجرات، پنجاب، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر تعینات ہیں۔ ضلع میں ڈی ایم اور ایس پی کے عہدے بالترتیب ہندوستانی انتظامی اور ہندوستانی پولیس سروس کے افسران کے لئے مخصوص ہیں۔
کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار کی صدارت میں الیکشن کمشنروں جناب گیانش کمار اور جناب سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ طلب كردہ میٹنگ طلب کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
جن افسروں کا تبادلہ کیا جائے گا وہ ہیں:
1۔گجرات - چھوٹا ادے پور اور احمد آباد دیہی اضلاع کے ایس پی
2۔پنجاب - پٹھان کوٹ، فاضلکا، جالندھر دیہی اور ملیرکوٹلہ اضلاع کے ایس ایس پی
3۔اڈیشہ - دھین کنال کے ڈی ایم اور دیوگڑھ اور کٹک دیہی اضلاع کے ایس پی
4۔مغربی بنگال - مشرقی مدنی پور، جھاڑگرام، مشرقی بردھمان اور بیر بھوم اضلاع کے ڈی ایم
علاوہ ازیں کمیشن نے منتخب سیاسی نمائندوں کے ساتھ رشتہ داری یا خاندانی تعلق کے پیش نظر پنجاب میں ایس ایس پی بھٹنڈہ اور آسام میں ایس پی سونیت پور کے تبادلے کی بھی ہدایت دی ہے۔ ان دونوں اضلاع کے عہدیداروں کے تبادلے امتناعی اقدامات کے طور پر کیے گئے ہیں۔ اس اقدام كا مقصد انتظامیہ کے متعصب ہونے یا سمجھوتہ کیے جانے کے خدشات کو دور کرنا تھا۔
ہدایت کے تحت تمام متعلقہ ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر مخصوص افسران کو بسرعت قدم اٹھاتے ہوئے ڈی ایم اور ایس پی/ایس ایس پی کے طور پر ان کے موجودہ عہدوں سے فوری طور پر منتقل کریں اور کمیشن کو تعمیل كی رپورٹ پیش کریں۔
********
U.No:6292
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2015964)
Visitor Counter : 73
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam