وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نےصدر زیلنسکی سے بات کی


قائدین نے ہندوستان-یوکرین شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم نے، ہندوستان کے عوام پر مبنی نقطہ نظر کا اعادہ کیا اور تنازعہ کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان ایک پرامن حل کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا

صدر زیلنسکی نے، یوکرین کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی مسلسل انسانی بنیاد پر امداد کرنے کی تعریف کی

Posted On: 20 MAR 2024 6:19PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، آج یوکرین کے صدر جناب ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔

دونوں رہنماؤں نے، مختلف شعبوں میں ہندوستان-یوکرین شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جاری روس-یوکرین تنازعہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان کے عوام پر مبنی نقطہ نظر کا اعادہ کیا اورپیشرفت کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔

انہوں نے روشنی ڈالی کہ ہندوستان، فریقین کے درمیان تمام مسائل کے جلد اور پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان پرامن حل کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

صدر زیلنسکی نے یوکرین کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی مسلسل انسانی بنیاد پر امداد کرنے کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے سے اتفاق کیا۔

*****

U.No.6270

(ش ح -ا ع - ر ا)   



(Release ID: 2015773) Visitor Counter : 46