بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

 ای سی آئی کے ذریعے مرحلہ 1 کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد، عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج صبح شروع ہوا


اس مرحلے میں 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 102 پارلیمانی حلقوں میں 19 اپریل 2024 کو پولنگ ہوگی

بہار کے علاوہ تمام 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مرحلہ 1 میں نامزدگیوں کی آخری تاریخ 27 مارچ 2024 ہے؛ بہار کے لیے یہ تاریخ 28 مارچ 2024 ہے

Posted On: 20 MAR 2024 4:06PM by PIB Delhi

عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج صبح سے کاغذات نامزدگی داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے آج 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 102 پارلیمانی حلقوں کے لیے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ،جو لوک سبھا کے آئندہ ہونے والے عام انتخابات 2024 کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ان پی سیز میں پولنگ 19 اپریل 2024 کو ہوگی۔

مرحلہ 1 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اروناچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تریپورہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، انڈمان اور نکوبار جزائر، جموں و کشمیر، لکشدیپ اور پڈوچیری شامل  ہیں۔

مرحلہ 1 کا شیڈول ذیل میں دیا گیا ہے۔

*****

U.No.6265

(ش ح -ا ع - ر ا)   


(Release ID: 2015721) Visitor Counter : 128